آپ سپریم کورٹ اور جج صاحبان کے فیصلے سے لاکھ اختلاف کریں اور عقل نہیں تو جشن بھی منا لیں، لیکن جو کل تک بار بار ایک ہی ضد پر اڑے تھے کہ پانامہ لیک کچھ بھی نہیں اور اس میں نواز شریف کا نام نہیں صرف بچوں کے نام ہیں، کچھ کے نزدیک پانامہ عوام کا مسئلہ نہیں اور کچھ کے نزدیک پانامہ والوں نے اسکی تحقیق روک دی ہے وغیرہ وغیرہ ان سب کیلئے خبر ہو کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیک کو ایک باقاعدہ مسئلہ سمجھا گیا اور اس میں نواز شریف کو شامل کرنے کیلئے ایک جوائنٹ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا گیا، دو ججز نے مزید حکومت کرنے سے روکنے کا کہا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں ہیں اور تین نے نواز شریف کو باقاعدہ شامل کرنے کے لیے مزید تفتیش کا کہا...