German nurse gets life sentence for killing 100 patients

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
جرمنی میں 100 مریضوں کو ہلاک کرنے والے میل نرس کو عمرقید کی سزا

0f352beb-249c-4c8f-908d-4dd4c17e36e1-AP19157298777346.jpg


برلن: جنگِ عظیم دوم کے بعد جرمنی کے سب سےسفاک سیریل کلرطبی کارکن ’نیلز ہوگل‘ کو عمرقید کی سزا سنادی گئی ہے جس نے کم ازکم 100 مریضوں کو ہلاک کیا ہے۔


جرمنی کے شہر اولڈن برگ کی عدالت نے اپنی سزا سناتے ہوئے کہا کہ نیلز ہوگل نے شعوری طور پر اسپتال میں 100 مریضوں کو موت کی نیند سلایا جب کہ جج نے نیلز کے اقدامات کو ناقابلِ فہم قرار دیا۔

اس سے قبل نیلز 100 مریضوں کی جان لینے کا خود اعتراف کرچکا ہے جن کی عمریں 34 سے 96 برس تھیں ۔ 2000 سے 2005 کے درمیان اس نے جرمنی کے دواسپتالوں میں بطور نرس کام کیا تاہم اس پر 15 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہوچکا ہے اور بقیہ کے ثبوت نہیں ملے۔

نیلز کا طریقہ واردات بہت عجیب تھا۔ وہ مریضوں کو الٹی سیدھی دوائیں کھلاتا جن کی اکثریت ایمرجنسی وارڈ میں لائی جاتی تھیں اور مریض کی حالت بگڑنے پر وہ اپنے ساتھیوں کو مریضوں کی صحت یابی اور جان بچانے کے ہنر دکھاتا اور یہ عمل اس نے بوریت سے بچنے کے لیے کیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ اس کے ہاتھوں مرنے والے مریضوں کی تعداد 200 ہے لیکن پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

سزا پانے کے بعد نیلز ہوگل نے متاثرہ خاندانوں سے اپنے خوفناک جرم پر معافی مانگی تاہم اس کیس کا سب سے بڑا سوالیہ نشان یہ ہے کہ اس سارے عمل پر اسپتالوں کا عملہ آخرکیا کرتا رہا اور آخر اتنے بہت سے مریض اس نے کس طرح قتل کردیئے جب کہ سرکاری وکیل نے اسپتال انتظامیہ کو مجموعی طور پر غافل قرار دیا۔

 
Last edited by a moderator:

Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
ایک بات ساری دنیا میں طے ہو چکی ہے، کہ ہسپتالوں میں عمداً یا غفلت سے مرنے والوں کے موت کا سبب جاننا تقریباً ناممکن ہے
ہم کس وقت، کسی نفسیاتی مسائل سے دوچار معالج کے ہتھے چڑھ جائیں،، یا کسی ایسے معالج کے ہاتھ چڑھ جائیں جسکی ساری توّجہ محبوب یا محبوبہ کے آنے والی کال کی طرف ہو، یا اُس سے گفتگو میں مشغول ہو، کسی پرائیویٹ کالج سے نکلنے والے کسی نالائق ڈاکٹر، یا جعلی ادویات کے استعمال کے سبب قتل ہو جائیں،، اور کسی کو قاتل کا، یا وجہ کا پتہ ہی نہ چل سکے

لھٰذا تمام ممبرز سے گزارش کہ اپنی صحت کا بہت بہت، اور ڈھیر سارا خیال رکھیں،،
سادہ خوراک تر جیحاً سبزیاں اور پھل استعمال کریں،، پانی صاف اور ذیادہ سے ذیادہ استعمال کریں،، اور اپنی
بھوک سے تھوڑا کم کھانے کی عادت ڈالیں

تاکہ ہسپتالوں، اور ڈاکٹروں کے شر، اور بے رحمی سے حتی الامکان بچا جا سکے
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر رہے
 
Last edited:

Onlypakistan

Chief Minister (5k+ posts)
NOORA AUR ZARDARI KO IS SAE MILAEN TO PHIR RESULT DAEKHAEN KIYA NIKALTA HA.
ZARDA4I CHOR KO PATA HA SIND MAE DR. ASIM K CILLEG3 SAE KAESEY DOKTOR NIKALTEY HAEN
 

islamabadi

Minister (2k+ posts)
Another face of these pathetic countries.....he killed 100 defenceless patients and gets life in prison. he could have killed 1000 and still life in prison. He could have kill 100 zainabs and will still get life in prison. The christchurch attacker kills 50 people....but he will get to live his entire life laughing at the families he destroyed.....pathetic countries
 

Back
Top