sixthsense
Minister (2k+ posts)
بالی ووڈ: زینت امان کا 60سال کی عمر میں کسی نے دل چرالیا، شادی کو تیار
ممبئی ستر کی دہائی میں فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی زینت امان کا دل 60 سال کی عمر میں کسی نے چْرا لیا، کہتی ہیں کہ انہیں بالآخر خوابوں کا شہزادہ مل ہی گیا۔ 1998 میں اپنے شوہر مظہر خان کے انتقال کے بعد زینت امان نے شادی سے توبہ کرلی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی جیسی سنگین غلطی وہ دوبارہ نہیں کریں گی، لیکن کیوپڈ کا تیر چل گیا۔ دل کے ہاتھوں ایک بار پھر مجبور ہو گئیں اور بہت جلد بیاہ رچائیں گی۔ زینت امان کہتی ہیں کہ ان کے ہونے والے شوہر بھارتی ہیں، اْن کے متعلق ابھی وہ کچھ نہیں بتائیں گی ، البتہ ان کے دونوں جوان بیٹے آزان اور ذاہان شادی کے فیصلے سے بہت خوش ہیں۔

جیو ہیڈلینز