ماؤنٹ فوجی سر کرنے والوں کے لیے مفت وائی فائی
جاپان کی سب سے اونچی چوٹی سر کرنے والوں کے لیے اب مفت وائرلیس انٹرنیٹ دستیاب ہو گا۔
یہ نئی سروس دس جولائی کو شروع ہوگی اور ستمبر تک جاری رہےگی۔ ایک جاپانی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پہاڑ کی چوٹی سمیت آٹھ مقامات میں وائی فائی ہاٹ سپاٹ دستیاب ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اور یورپی سیاحوں نے بڑی تعداد میں درخواست کی تھی اور وہ یہ امید کر رہے ہیں کہ وہ اس سہولت کی مدد سے زیادہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکیں گے۔
ایک سیاحتی اہلکار کا کہنا ہے کہ لوگ اس سروس کے ذریعے نہ صرف بیرون ملک میں رہنے والوں کو ماؤنٹ فوجی کے پرکشش مقامات کے بارے میں بتا سکتے ہیں بلکہ تحفظ کو یقینی بنانے اور موسم اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
مقامی حکام نے یہ نئی سروس قائم کرنے کے لیے ایک ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ مل کر کام کیاـ
سوشل میڈیا پر کیے جانے والے تبصروں میں کچھ لوگوں کو یہ خیال اچھا لگا جس سے وہ چوٹی سر کرنے کا کارنامہ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
لیکن کچھ کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز اور پہاڑوں کو آپس میں آمیز نہیں کرنا چاہیے خاص طور پر ایسے وقت جب کوہ پیماؤں کو زیادہ توجہ راستے پر دینا ہو گی۔
جاپان ٹوڈے کی ویب سائٹ پر اک شخص نے لکھا کہ انٹرنیٹ کا استعمال سڑک پر بھی مشکل ہے، کجا کوئی پہاڑ سر کرتے ہوئے، ایسا نہ ہو کہ فون استعمال کرتے ہوئے کوئی صارف نیچے گر پڑے۔
ایک دوسرے صارف کا کہنا ہے کہ مفت وائی فائی؟ معذرت، لیکن اس تمام فطری مہم جوئی کا مقصد اپنے آپ کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنا نہیں ہے۔
http://www.bbc.com/urdu/science/2015/07/150708_wifi_mount_fuji_?ocid=socialflow_facebook