Four US Marines Reported Dead in Tennessee Shooting.

Lodhi

Chief Minister (5k+ posts)
10409087_1640255586219105_4766240836723427567_n.jpg
 

Muslim Isi

Citizen
And World don't know they have planned fall of america and its happening now.
Fall of dollar = fall of global economy.
Soon we all will be poor and slave to them.
Welcome to war.
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
اگر ابھی تک داعش نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تو بہت جلد ٹویٹ آنے والی ہو گی۔
ٹی ٹی پی اور داعش میں یہ چیز مشترک ہے، یعنی ہر کاروائی کو اپنے کھاتے میں ڈالنا۔ اور اگر کبھی جماعت خودکمزوری دکھائے، تو عالمی میڈیا خود ہی داعش کے کھاتے میں ڈال دیتا ہے۔
یہ کسی اور اسلامی ملک پر حملے کا بہانہ بھی ہو سکتا ہے، یا شام و عرا ق کی آبادی پر اپنی بمباری بڑھانے کا بہانہ
اگر امریکی فوج اپنے دشمنوں کو پوری دنیا میں کسی بھی جگہ اور کسی بھی طریقے سے مارنے کا اختیار رکھتا ہے، تو اصولا یہ حق دشمن کو بھی ہونا چاہئے کہ وہ بھی فوج کو کسی بھی جگہ نشانہ بنا سکے۔
 
Last edited:

Lawangeen

Minister (2k+ posts)
Re: 4 US Marines and gunman die in attack on two military sites.

yeh video daikhnai kai baad unho nai suicide he kiy ahoo gaa
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)

اگر امریکی فوج اپنے دشمنوں کو پوری دنیا میں کسی بھی جگہ اور کسی بھی طریقے سے مارنے کا اختیار رکھتا ہے، تو اصولا یہ حق دشمن کو بھی ہونا چاہئے کہ وہ بھی فوج کو کسی بھی جگہ نشانہ بنا سکے۔


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ امر دلچسپی کا باعث ہے کہ آپ اپنے نظريے کے حق ميں يہ دليل استعمال کر رہے ہيں کہ چونکہ امريکی فوجی مبينہ طور پر پہلے ہی مسلمانوں کے خلاف حالت جنگ ميں ہيں اس ليے امريکی فوجيوں پر حملے درست ہيں، گويا "الزام پہل کرنے والے کے سر ہے"۔ اسی تناظر ميں ميرا بھی آپ سے سوال ہے۔ کيا ستمبر 11 2001 کو امريکی سرزمين پر حملے سے پہلے اس خطے ميں امريکی اور نيٹو افواج کا کوئ وجود تھا؟

اگر آپ مندرجہ بالا اصول پر صدق دل اور ديانت داری سے يقين رکھتے ہيں تو پھر آپ کو اس خطے ميں گزشتہ ايک دہائ کے دوران القائدہ، ٹی ٹی پی اور ان سے منسلک بے شمار گروہوں کی دہشت گرد کاروائيوں کی مذمت کرنے ميں کسی تامل اور ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہيں کرنا چاہيے۔

القائدہ، ٹی ٹی پی، آئ ايس آئ ايس اور ديگر عالمی دہشت گرد تنظيموں کی بھرپور خواہش کے باوجود عالمی دہشت گردی کی نا تو پہلے کبھی اور نا ہی مستقبل ميں کبھی بھی مذہبی اختلافات کی توجيہہ کی آڑ ميں چھپائ جا سکے گی۔ دہشت گردی تنظيميں تو اسی کوشش ميں لگی رہتی ہيں کہ کسی طرح مذہب کا يہ لائسنس ان کے ہاتھ لگ جاۓ تا کہ اس کی آڑ ميں وہ اپنی بے رحمانہ قتل کی مہم جوئ جاری رکھ سکيں۔

اگر امريکی فوجی آپ کے دعوے کے مطابق پوری دنيا ميں بغير کسی تفريق کے مسلمانوں کے قتل کے مشن پر مامور ہوتے تو پھر تو منطقی اعتبار سے کيا انھيں يہ مبينہ مشن پہلے امريکہ کے اندر نہيں شروع کرنا چاہيے تھا جہاں ان کی اپنی سرحدوں کے اندر لاکھوں مسلمان بستے ہيں؟

اور آپ ان امريکی مسلمانوں کے بارے ميں کيا کہيں گے جو امريکی فوج کے اندر اپنی ذمہ دارياں نبھا رہے ہيں اور پھر درجنوں مسلمان ممالک کی فوجيں جو ہمارے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہيں اور ان اجتماعی عالمی کاوشوں کا حصہ ہيں جو عالمی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے عفريت کو ختم کرنے کے ليے کی جا رہی ہيں؟

ميں نے فورمز پر يہ سوال بارہا اٹھايا ہے کہ اگر امريکی حکومت اور ہمارا موقف اتنا ہی شيطانی ہے جتنا کہ آپ کی راۓ سے ظاہر ہے تو پھر کيا وجہ ہے کہ اقوام متحدہ، سعودی عرب سميت کئ اہم اسلامی ممالک اور پاکستان اور افغانستان کی مقامی حکومتيں نا صرف يہ کہ دہشت گردی کے حوالے سے ہمارے موقف کی حمايت کر رہی ہيں بلکہ ان مشترکہ دشمنوں کا پيچھا کرنے کے ليے ہمارے ساتھ مل کر کام بھی کر رہی ہيں؟

ريکارڈ کی درستگی کے ليے يہ واضح کر دوں کہ امريکہ کے اندر مسلمان تنظيموں کے قائدين اور تمام سرکردہ اسلامی اداروں نے امريکی مرينز کے قتل کی شديد ترين الفاظ ميں مذمت کی ہے۔

http://www.prnewswire.com/news-rele...n-tennessee-offers-condolences-300114708.html

http://www.icna.org/icna-condemns-killing-of-marines-in-tennessee/

http://abc7.com/news/local-muslim-leader-condemns-chattanooga-shooting/857712/

http://www.commercialappeal.com/new...slims-react-to-chattanooga-shootings_46562038


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

USDOTURDU_banner.jpg