Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

لاہور (نمائندہ جنگ ) سابق انٹرنیشنل کرکٹر اختر سرفراز 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
وہ 20 فروری 1976کو پشاور میں پیدا ہوئے اور 4 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کیریئر میں 118فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔ اختر سرفراز نے شارجہ کے میدان میں دسمبر 1997میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان اور دیگر عہدیدران نے اختر سرفراز کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/SYsUvRm.jpg