Film Maalik ke Haqeeqi Maalik

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
فلم مالک کے حقیقی مالک

ابراہیم کنبھر
ibarhim-kunbhar.jpg

فلم مالک کے چرچے گلی گلی اور شہر شہر ہیں. جس طرح حکومت مخالف اور اس کے حامی صف آرا ہو چکے ہیں اسی طرح اس مالک فلم کے حامی اور مخالفیں بھی ایک دوسرے کے آمنے سامنے دکھائی دے رہے ہیں۔مجھے مالک فلم بڑی اسکرین کی عام فلم سے زیادہ کسی خاص ایجنڈا کاحصہ لگتی ہے، اس فلم پر پابندی کیا لگی، تحریک انصاف سے لے کر سیاست دانوں کو دنیا کی بدترین مخلوق سمجھنے والے ہمارے محب وطن اینکر پرسنز تک سب بپھر گئے۔پہلے سندھ حکومت نے اور اب وفاقی حکومت نے اس فلم پر پابندی عائد کردی ہے، جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن کہا جا رہا ہے کہ سیاست دانوں کے خلاف نفرت، انتہاپسندی اور لسانیت کا تاثر ملنے کی بنیاد پر یہ پابندی لگائی گئی ہے، پر یہ پابندی عارضی معلوم ہوتی ہے، کیونکہ فلم کا ڈاریکٹربڑا تگڑا ہے۔اعتراضات اطمینان، پابندی، اجازت، رلیز اور پھر پابندی کے کئی مراحل سے گذرتی اس فلم کو دیکھنے سے پہلے ہی اس کا ایسا چرچا ہوا ہے کہ سب لوگ اس فلم سے استفادہ کر کے سیاست کے خلاف اپنا ایمانی جذبہ گرمانا چاھتے ہیں۔ اور سب لوگ اس فلم کے بن دیکھے شوقین کیسے نہ بنیں، کیونکہ ایک ایک سے اینکر اس فلم کو کامیاب بنانے لئے اور اس پر سے پابندی ہٹانے کے لئے چھوٹی اسکرین کا سہارا لے کر اپنی اپنی کوشش میں لگا ہوا ہے۔
maalik.png
\
فلم بننے کے بعداس کی چھان بین کرنے والے سندھ کے سنسر بورڈ نے فلم کے ایک دو جملوں پر اعتراض کیا، بورڈ کو یقین دھانی کروا دی گئی کہ فلم سے وہ ڈائیلاگ حذف کرلئے جائیں گے۔ لیکن کمال کی جرات تھی، فلم میکرز نے نہ تو سنسر بورڈ کی پرواہ کی اور نہ ہی صوبائی حکومت کی، اور فلم ان تمام قابل اعتراض ڈائیلاگ کے ساتھ چلا دی گئی۔
جس پر سندھ حکومت نے رلیز ہونے کے بعد فلم پر پابندی عائد کردی لیکن فلم میکرز کسی بھی صورت میں ان ہی ڈائیلاگ کے ساتھ فلم دکھانے کے موڈ میں تھے، اس لئے سندھ حکومت کی ان کے آگے ایک بھی نہیں چل سکی، اور ان کے پرزور اصرار پر پھر فلم ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اس کو اس طرح بھی کہا جا سکتا ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس ایک فلم رکوانے جتنے اختیار بھی نہیں۔ سندھ سے پابندی اٹھی تو وفاق نے پابندی لگا دی ہے، لیکن فلم بنانے والے بھی وسیع تر قومی مفادات میں ہر حال میں یہ فلم رلیز کرانے کے موڈ میں ہیں۔ان دنوں دھشتگردی سے زیادہ کرپشن کے خلاف جنگ پر نظر ہے۔ اور فوج ہر صورت میں یہ جنگ بھی جیتنا چاہتی ہے۔ اس لئے تو احتساب سب کا ہونے کے بیان سے لے کر پرانی تاریخوں میں برطرف کئے گئے فوجی افسروں کی خبر ابھی ابھی چلاوائی گئی ہے تاکہ ان خبروں کا پاناما لیکس کے متاثریں اور دوسرے کرپٹ سیاست دانوں پرخاصا اثر پڑے، یہ فلم بھی سیاست دانوں کی کرپشن کے خلاف ایک اہم پیغام پر مبنی ہے اس لئے روشن امکانات یہ ہی ہیں کہ فلم ایک دو دن کے اندر بڑی اسکرین کی زینت بن ہی جائے۔
Maalik-New-Upcrising-Viewers.jpg

حالی ہی میں فوت ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظفر عباسی غازی کی زندگی پر بننے والا پی ٹی وی کا مشھور ڈرامہ الفا براوو چارلی تھا، جس کی پراڈکشن آئی ایس پی آر کی تھی۔ مئی 1998ءمیں وہ ڈرامہ پی ٹی وی سے چلا تھا اور پورے ملک میں مشھور ہوا تھا اس ڈرامے کا مرکزی کردار کیپٹن عبداللہ نے ادا کیا تھا۔ اس کے بعد عاشر عظیم کا ڈرامہ دھواں دیکھنے کو ملا، یہی عاشر عظیم اس فلم مالک کے ڈائریکٹر ہیں اور فلم کی پیشکش وہ ہی پرانی الفا براوو چارلی والی ہے۔
مالک فلم میں کیا ہے؟ بس ا یک بدعنوان اور جاگیردار بندہ دکھایا گیا ہے جو وزیراعلیٰ بن گیا ہے، وہ بھی سندھ کا وزیراعلیٰ ہے جس کی سندھ سے وابستگی دکھانے کے لئے سائیں کا لفظ اس فلم کی خصوصی پیشکش ہے۔ سائیں کے لفظ کی معنیٰ ہر جگہ پنجابی زبان والے سائیں کی لئے جاتے ہیں حالانکہ سندھ میں اللہ پاک کو بھی سائیں کہا جاتا ہے اور زندگی میں پہلا درس دینا والا استاد بھی سائیں ہی کہلاتا ہے، جسے پنجابی سائیں کے معنیٰ دیکھنا ہوں وہ بھلے ڈکشنری کھول کے دیکھ لے۔ اس فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بدنیتی سے یہ فلم بنائی گئی ہے۔ اور اس میں شک کی گنجائش نہیں۔اس فلم کا ڈائریکٹر اور پیشکار دونوں سیاست دانوں سے نفرت میں کافی حد تک آگے نکل گئے ہیں، اورفلم میں دکھایا گیا ہے کہ طالبان ٹائپ ایک شخص منتخب وزیراعلیٰ کو قتل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہی طالبان ہیں جو سیاسی نظام، جمھوریت، پارلیمنٹ، ملکی آئین و قانون کو کسی صورت میں ماننے کے لئے تیار نہیں، دوسری طرف ان ہی طالبان دھشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھ سیاست دانوں اور ان کے خاندان کے لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، دوسری طرف ایسی فلمیں
maalik-P20.jpg


بنا کر منخب نمائندوں تک ایسے کرداروں کو رسائی دے کر کیا یہ پیغام نہیں دیا جا رہا کہ سیاست دان کے خلاف اس طرح کا کوئی بھی عمل ٹھیک ہی ہوتا ہے۔
اس سے بھی خطرناک منظر تو وہ جس میں وزیراعلیٰ کو اس کا سیکیورٹی گارڈ ہی قتل کردیتا ہے۔ باڈی گارڈ کے ہاتھوں وزیراعلیٰ کی موت سلمان تاثیر کے موت کی یاد دلاتی ہے۔ کیا ڈائریکٹر یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ ممتاز قادری نے جو کیا وہ جائز ہے؟ فلم میں ایک طرف تو ملک کا مالک عام شھری ہونے کا تاثر دیا گیا ہے لیکن اسی عوام کو اکسایا جاتا ہئے کہ اگر چاہو تو آپ کسی بھی منخب نمائندہ کو قتل کردنے میں حق بجانب ہو۔سیاست سے نفر ت کے تاثرات کے باوجود اس فلم میں وکھر ی ٹائپ کے سیاسی عزائم واضع طور پر جھلکتے ہیں، اور اس فلم کے حامیوں کی صف بندی پہلے ہی ہو چکی ہے، سیدھی بات ہے جو جمہوری حکومتوں کو عمران خان کے فارمولہ کے مطابق گھر بھیجنے کے حامی ہیں یا جن کی یہ خواہش ہے ان کے لئے یہ فلم من پسند اور دل پسند فلم ہے۔

Maalik-1.jpg
اس لئے تو اس فلم کو بڑے اسکرین پر چلانے کے مطالبات سیاسی تنظیموں کی طرف سے ہو رہے ھیں۔
میں
نے اس فلم کا آخری گیت سب اپنے نظرئے پاس رکھو ہم اپنا نظریہ رکھتے ہیں،، مصطفی کمال کے جلسے میں بھی سنا تھا، اب مصطفیٰ کمال کا نظریہ، اس فلم میکرز کا نظریہ، اس فلم کی حمایت کرنے والوں کا نظریہ، کیا کہیں؟ بات سمجھ میں آتی بھی ہے اور نہیں بھی آتی۔
اس میں کوئی بھید نہیں کہ اس ملک میں سیاست دانوں سے وہی کچھ برسوں بلکہ عشروں سے ہوتا آیا ہے جو مالک فلم میں دکھایا گیا ہے، اس ملک کے ایوان صدر میں بیٹھے کسی بھی سویلین صدر کو کوئی بھی جب اور جہاں چاہئیے، بدعنوان، چور، ڈاکو، لٹیرا، نااہل، نالائق، چالاک، مجرم اور اس سے بھی گرے ہوئے لفظوں میں یاد کرنے کی مکمل آزادی ہے، بھرے جلسے میں، کسی ٹی وی چینل پر کسی کالم یا مضمون میں۔ اسی طرح قائد ایوان یعنی حکومتی سربراہ پر جب چاہیں کوئی بھر الزام لگا دیں، کسی بھی لقب القاب سے نواز دو، پارلیمنٹ میں بیٹھے عام ممبر سے لے کر حکومتی سربراہ تک کوئی بھی مقدس گائے نہیں، اور ہونا بھی نہیں چاہیئے، لیکن جناب پھر کسی کو بھی مقدس گائے نہیں ہونا چاہیئے۔ یہ آزمائی روایتں اب چھوڑنا ہوں گی کہ کسی حکومتی سربراہ پر الزام لگاو، پہلے اسے گھر بھیج دو پھر الزمات ثابت کرنے کے لئے ملک کے خزانے لٹا دو، سالہا سال مقدمات کی پیروی کرو، اگر نتیجہ فوری چاہیئے تو پھر کسی کو جھوٹے مقدمہ میں پھانسی پر چڑھا دو یا کسی کو عمر قید کی سزا دلوا دو۔
Theatrical-Trailer-Of-Upcoming-Pakistani-Movie-Maalik-Must-Watch.png

پاناما لیکس اور اس کے بعد وزیراعظم کو اخلاقیات کا درس دے کر استعیفیٰ طلب کرنا، فوجی افسران کی برطرفی کی خبرکا لیک ہونا، حکومت مخالف سیاسی صف بندیاں، رائے ونڈ کے گھیرے کی دھمکیاں محض اتفاقیہ نہیں۔ یہ جو آج کل اخلاقی جواز، اخلاقی جرات، اخلاقی مظاہرہ، اخلاقی دباؤ اور ان جیسے کئی ہم معنیٰ لفظوں کا سبق پڑھایا جانے لگا ہے اس کے پیچھے بھی تو کوئی مقصد ہی کارفرما ہے، اس لئے تو گلی کے نکڑ سے لے کر بڑے بڑے اسٹیج تک، ریڈیو پر مارننگ شو الے میزبانوں سے لے کر شام کو سٹلائٹ ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے مختلف پروگراموں میں اینکر پرسن سیاست دانوں کا کچا چٹھا کھول کر یہی گواہی دے رہے ہیں کہ سیاست دانوں سے بری مخلوق نہ پیدا ہوئی نہ ھوگی۔
یہ نوٹ کرنے کی بات ہے کہ یہ اخلاقیات کے تمام اسباق ہمارے سیاست دانوں، سویلین حکمرانوں، وزیروں، مشیروں اور وزیراعظموں کے لئے ہیں، اس ملک میں آمروں، ان کے حمایتی، ان کے وفاداروں اور ان کی آمرانہ سوچ رکھنے والوں نے جو کچھ کیا ان پر اس قسم کی اخلاقیات سے بھرپور کوئی تھیوری فٹ ہی نہیں ہوتی اور سب کے سب طاقتور اس سے مبرا سمجھے جاتے ہیں۔ اور بس کسی فلم سے لے کر کسی تقریر پر نشانے پر بڑے ایوانوں میں بیٹھے کمزور سیاست دان ہی ہوتے ہیں، بیشک ان کی کمزوریوں میں ان کے اعمال کا بڑا حصہ ہوتا ہے پر ان کو لٹکانے والوں کا دامن کتنا داغدار ہے اس کو دکھانا بھی تو ضروری ہے۔

malik1.jpg
اچھا ہوا کہ مالک فلم بنی، جس میں سیاست دانوں کو خوب نشانہ بناکر ان کو آئینہ بنایا گیا ہے، چلو

اب امیدیں لگائیں کہ اس ملک میں بدترین سانحات پر بھی فلمیں بنیں گی اور ان فلموں کے بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں بنے گا۔ ان فلموں کے لئے موضوعات کی کوئی کمی نہیں، بس سچ دکھانے کے لئے تھوڑی ہمت اور جرئت چاہیئے۔ کیا جمھوریت کی بساط لپیٹنے کے کئی واقعات، بنگال سانحہ، حمود رحمان کمیشن، ذوالفقار بھٹو کی پھانسی، فرقہ واریت اور انتہا پنسدی کی سرکاری آبیاری، مدارس کا جال بچھانا اورپھر ان سے طالبا ن کی افزائش و پیدائش، دھشت گردی کے خلاف پرائی جنگ میں خود کو دھکیلنا، اور اپنے ہوائی اڈوں کو بیچ کر کھا جانا، ملک میں ججوں کو گرفتار کرنا، ججوں کی طالع آزماؤں کے آگے جھکنے کی روایات اور غیر سیاسی اداروں کی سیاست میں اور حکومت میں مداخلت کے موضوعات فلم بنانے کے لئے
موزوں نہیں؟
اگر فلم بنانے کا مقصد عوام کو آگہی دینا ہی ہے تو پورے سچ سے آگہی ملنی چاہئیے

 
Last edited by a moderator:

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

میں پاکستان کا شہری پاکستان کا مالک ہوں


عــاشرعظیــم نے اتنے معصومانہ و شریفانہ انداز میں اپنا پیغام عوام و سیاستدانوں کو پہنچایا_

لیکن لگتا ہے گندی سیاست سے بھری سرکار کو اتنی شرافت سمجھ نہیں آئی ـــ اس لئے ایک مثبت پیغام پہ بنی فلم بین کر دی گئی ــ یہ وہ دھرتی کا بوجھ سیاست دان ہیں کہ ادھر ان کے خلاف کیس چل رہا ہوتا ــ اُدھر وہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے عیاشیاں کر رہے ہوتے ہیں ــ

عاشــرعظیم کو تو اس طرح میسج دینا چاہیئے ـــ ــ یہ میرا ملک ہے ـــــ اور میں اس ملک کا جے کانت شکرے ــ

 

victim

MPA (400+ posts)
Agar siyasat daan jkoi acha kaaam kertay to sari qom unki himayat mei khari hoti. Lekin unki harkaton se awaam me ounkay khilaaf shadeed nafrat payi jati hai.
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
So who has stopped you from making these films that suit you. If you believe people would appreciate it, then trying making them. Let us see your caliber Saeen Sohrab and Mr Ibrahim Kambhar.
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
عزیز من یہ سب سچ ہے ، ہمارے سیاستدان عیاش ہیں ، کرپٹ ہیں ، رشوت خور ہیں ، کروڑوں لگا کے آتے ہیں اربوں بناتے ہیں ایسا نا ہوتا تو پاکستان کا اتنا برا حال نا ہوتا ، سرکاری سکول ، سرکاری ہسپتال ، ہر سرکاری ادارے کی حالت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
عزیز من یہ سب سچ ہے ، ہمارے سیاستدان عیاش ہیں ، کرپٹ ہیں ، رشوت خور ہیں ، کروڑوں لگا کے آتے ہیں اربوں بناتے ہیں ایسا نا ہوتا تو پاکستان کا اتنا برا حال نا ہوتا ، سرکاری سکول ، سرکاری ہسپتال ، ہر سرکاری ادارے کی حالت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے

kisi ne inkar nahi kia lekin sajeelay jawan kaun se farishte hain

aap article ke maqsad ko samjhain zara

baat ho rahi hai selected justice ki aur double standards ki
 

RAKPK

Banned
عزیز من یہ سب سچ ہے ، ہمارے سیاستدان عیاش ہیں ، کرپٹ ہیں ، رشوت خور ہیں ، کروڑوں لگا کے آتے ہیں اربوں بناتے ہیں ایسا نا ہوتا تو پاکستان کا اتنا برا حال نا ہوتا ، سرکاری سکول ، سرکاری ہسپتال ، ہر سرکاری ادارے کی حالت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے

Army generals are more corrupt and are more into indulgence. They are worse than politicians because their corruption is injurious to national security.

 

Bret Hawk

Senator (1k+ posts)
Khabardaar ager is mulk main kisi nay 'Muqadas Gaye' par tanqeed ki tu, Mulki salmiyat ko khatra lahiq ho jayega. Kyunkay 'Uniform Wali Muqadas Gaye' ka dictate aur finance kia huwa sach hi is mulk main phelaya jayega aur koi sach maani nahi rakhta Pakistan main kyunkay yeh poora mulk isi 'Muqadas Gaye' ki jageer jo hay. :)
 
Last edited:

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Khabardaar ager is mulk main kisi nay 'Muqadas Gaye' par tanqeed ki tu, Mulki salmiyat ko khatra lahiq ho jayega. Kyunkay 'Uniform Wali Muqadas Gaye' ka dictate aur finance kia huwa sach hi is mulk main phelaya jayega aur koi sach maani nahi rakhta Pakistan main kyunkay yeh poora mulk isi 'Muqadas gaye' ki jageer jo hay. :)

bilkul sach kaha hai bhai
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
دونوں کی کرپشن بے نقاب ہونی چاہیے عزیز من

main to yeh bhi nahi keh sakta hai dono ko saza milni chahiye

jo kuch is mulk main hota aaya hai , us par to main yehi keh sakta hoon ke ab holy cow ko bhi qanoon ke neechay aana chahiyee

Pakistan koonsa holy cow ne banaya hai , 2 takkay ki contribution bhi nahi hai pakistan banane main holy cow ki
 

Back
Top