حکومت کا دنیا کا سب سے بڑا سولر پارک قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیر زاہد حامد کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک ہزار میگاواٹ کا دنیا کا سب سے بڑا سولر پارک قائم کیا جا رہا ہے، پاکستان نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے پائیدار اقدامات اٹھائے ہیں، عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ انتہائی کم ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ٹاپ ٹین ملکوں کی فہرست میں شامل ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے وزیر نے کہا کہ توانائی کے مناسب استعمال اور موثر تحفظ کو فروغ دینے کیلئے پاکستان نے قومی توانائی کارکردگی و تحفظ ایکٹ 2016ءکو نافذ کیا۔ زاہد حامد نے کہا کہ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مراکش میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔اس موقع پر عالمی برادری کو آگاہ کیا گیا کہ عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ انتہائی کم ہے اور آج پاکستان کو گلیشیئرز کے پگھلنے، سمندر کی سطح میں اضافہ، سخت خشک سالی اور بلند ترین درجہ حرارت سمیت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق متعدد بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی، خوراک اور توانائی کا تحفظ کے خطرات ملک کیلئے باعث تشویش ہیں، اس کے ملکی سماجی اور اقتصادی سیکٹر پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری کو آگاہ کیا کہ عالمی برادری کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے پاکستان نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام پر پورے ملک میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کےلئے 2 ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قومی پائیدار ترقیاتی حکمت عملی تیار کی ہے اور شاید دنیا کا پہلا ملک ہے جس کی قومی اسمبلی نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے ایجنڈا کو قومی ترقیاتی ایجنڈے کے طور پر اپنانے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کی۔ سم
https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2016/11/603831/
https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2016/11/603831/