Geek
Chief Minister (5k+ posts)

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کو منایا جائیگا۔ وفاقی حکومت نے کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کے دن پانچ فروی کو ملک بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس دن حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائیگا۔
-اس سے قبل حکومت سندھ نے بھی یوم شہداء کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 10 بجے صبح ایک منٹ کی خاموشی کا اعلان کیا ہے
بھی ہوگی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خود مختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز میں بھی عام تعطیل ہو گی۔
واضح رہے کہ 5 فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور ہندوستانی جارحیت کے خلاف ریلیاں اور تقریباتمنقعد کی جاتی ہیں۔ سماء/اے پی پی