اداکار ساجد حسن کا کہنا ہے کہ آپ سوچیں فواد چوہدری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہیں۔ اللہ ہم سب کو معاف کرے۔ فردوس عاشق عوان معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ہیں جس پر ہمیں خود کشی کر لینی چاہیے لیکن حرام ہے اس لئے نہیں کرتے۔
ساجد حسن کا مزید کہان تھا کہ وزیر اعظم بننے کا اہل ہو اسی کو وزیر اعظم بنایا جائے اور ٹھیک اسی طرح جو صدر بننے کا اہل ہو اسی کو صدر بنایا جائے۔ پاکستان میں موروثی سیاست پر یقین رکھا جاتا ہے اور اپنے ہی خاندان کے بیٹے، بیٹیاں ، داماد اور سسر وغیرہ کو نمائندگی دے دی جاتی ہے۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ساجد حسن کچھ سال پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے لیکن الیکشن 2018 میں ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے اور تحریک انصاف کے امیدوار کے ہاتھوں ضمانت ضبط کرائی۔۔ ساجد حسن موروثی سیاست کا رونا روتے ہیں لیکن وہ جس جماعت کا حصہ ہیں وہ خود موروثی سیاست کی سب سے بڑی علمبردار ہے