Sniper
Chief Minister (5k+ posts)


پشاور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا افتتاح کرنے والا سات سالہ فاخر آفریدی خون کے سرطان یعنی بلڈ کینسر کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہوگیا ہے اس کا تعلق خیبر پختونخوا کے جنوبی ڈویژن کوہاٹ سے ہے اور اس کا والد قاسم آفریدی کراچی کی ایک فارماسیوٹیکل کمپنی میںزونل سیلز منیجر کے عہدے پر تعینات ہیں ساڑھے تین سال کی عمر میں ڈاکٹروں نے فاخر میںخون کے سرطان یعنی بلڈ کینسر کی تشخیص کی جس کے علاج کیلئے انہیںشوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا اور تقریبا اڑھائی سال تک علاج کے بعد گزشتہ ماہ فاخر آفریدی نے کینسر کو شکست دیدی ہے اور نتیجے میں وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوگیا ہے ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد والدین نے اسے سکول میںداخل کرادیاہے یاد رہے کہ29دسمبر2015ء کو پشاور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا افتتاح فاخر آفریدی سے کرایا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سمیت صوبے کی سیاسی اور سول قیادت شریک ہوئی تھیں وہ اس وقت شوکت خانم لاہور میں زیر علاج تھے۔
Source

Last edited by a moderator: