iSupportPTI
MPA (400+ posts)

اسلام و علیکم۔
ہماری ٹیم کے ساتھیوں نے ایک ویب ایپلیکیشن تیار کی ہے جو کہ ٹویٹر کے ٹرینڈ مونیٹر کرتی ہے اور ان کو سٹور بھی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان ٹرنینڈز پر کون لوگ سب سے زیادہ متحرک ہیں ان کے بارے میں بھی بتاتی ہے۔ آپ اس ایپ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں کہ کونسے ٹرینڈ اوپر یا نیچے جا رہے ہیں اور ان کا گراف کیسا چل رہا ہے۔کسی بھی ٹرینڈ کی تفصیلات میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کونسی ٹویٹس سے سے زیادہ اہم ہیں ۔
دوستو اس ویب ایپ کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سارا دن انٹرنیٹ پر لگانے کی بجائے ایک منٹ میں سارے دن کے ٹرینڈ دیکھ سکیں اور ہمیں پتا چلے کہ آج کسی بھی شہر یا ملک کے لوگ کس بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ نہ صرف پاکستان بالکہ آپ دنیا کے کسی بھی حصے کے بارے میں ٹرینڈز دیکھ سکتے ہیں۔
سوشل میدیا پر سارا دن فالو کرتے ہوئے ہم بہت سا قیمتی وقت ضائع کر دیتے ہیں ، بہت سے فضول پوسٹس دیکھنے کو ملتی ہیں یا وہی پرانی پوسٹس بار بار لوگ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اپنا سوشل میڈیا اکائونٹ چیک کرنے کی عادت پڑ جاتی ہے اور انسان بار بار وہی پوسٹس دیکھتا رہتا ہے۔ ہماری ویب آئیپ کے ذریعے آپکو صرف وہ پوسٹس نظر آئیں گی جو دنیا میں ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ جو شائد آپ اپنی وال یا اکائونٹ میں نا دیکھ سکیں ۔ آپ کسی بھی وقت جا کر پورے دن کا احوال چند منٹوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ اتنا آسان ہے کہ آپکو سارا دن وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔
آنے والے دنوں میں اس ویب آیپ میں مزید معلومات کا اضافع کیا جائے گا اور ہمیں اُمید ہے کہ آپ اسے ایک دفعہ ضرور استعمال کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ آپکو یہ ویب آیپ پسند آئے گی ۔ ہمیں اس ویب آئیپ کو کامیاب بنانے میں آپکی مدد درکار ہےاور آپ کے تعاون سے انشااللہ ہم اسے دنیا کی بہترین سروس بنائیں گے جہاں سوشل میڈیا کے ٹرینڈز کے بارے میں ہر قسم کی معلومات مہیا ہوں گی۔
Visit eTrenders.com to check this web application