ECP to include overseas Pakistanis’ votes in final count

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، الیکشن کمیشن پاکسان نے ریٹرننگ افسران کو ووٹ حتمی نتائج میں شامل کرنے کی ہدایت کردی، ووٹوں کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو ضمنی انتخابات کے نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ووٹرز کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ افسران کو ارسال کردی گئی جس کی روشنی میں ووٹوں کو حتمی نتائج میں شامل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے گزشتہ روز ہونیوالے ضمنی انتخابات میں تارکین وطن کے ووٹوں کی تفصیلات جاری کردیں، این اے 53 اسلام آباد میں 641 ووٹ رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 523 کاسٹ کئے گئے، این اے 60 راولپنڈی میں 567 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 460 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ای سی پی کے مطابق این اے 69 گجرات میں 698 ووٹ رجسٹرڈ ہوئے، بیرون ملک مقیم 561 پاکستانی نے ووٹ کا حق استعمال کیا، این اے 103 فیصل آباد میں 68 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 65 کاسٹ کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق این اے 124 لاہور میں 510 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 400 ووٹ کاسٹ ہوئے اور این اے 131 لاہور پر رجسٹرڈ 1126 ووٹوں میں سے 991 کاسٹ ہوئے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ این اے 243 کراچی میں 1353 ووٹ رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 1112 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 مستونگ پر واحد رجسٹرڈ ووٹ بھی کاسٹ کیا گیا۔

ملک کے 35 حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی، سپریم کورٹ کی ہدایت پر پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا جس کیلئے 7 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرائی تھی۔

https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2018/10/1307927/
 
Last edited by a moderator:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
It wouldn't change results but hopefully it will be a good foundation for the next elections to come.
 

aazad.mubassir

Minister (2k+ posts)
Most of the overseas Pakistanis in Middle East are from unskilled workers or Labor class, sending monthly remittances back home to their family. They have no clue about online voting system. ECP should involve Embassies to assist them casting vote through manual system. The well to do and mostly professional are not much interested in Pakistani politics and casting vote. As they are either citizens or well established there.