Faisal Mehmood
Councller (250+ posts)
ڈاکٹر محمّد طاہر القادری عرصۂِ دراز سے کہتے آ رہے ہیں کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف دہشت گردوں کے خلاف فوجی کاروائی سے نہیں کیا جا سکتا، اِس کے لئے دہشتگردانہ سوچ کے خاتمے کے لئے حکومتی سطح پر عملی اقدامات ضروری ہیں۔ اِسی سلسلے میں ڈاکٹر محمّد طاہر القادری نے تاریخ میں پہلی مرتبہ دہشت گردانہ سوچ کے علمی بنیادوں پر خاتمے اور امن پسندی کے فروغ کے لئے کئی کُتب پر مشتمل ایک جامع نصاب تیار کیا اور یہ آفر بھی کی کہ اگر اِس نصاب کو مختلف اداروں میں لاگو کرنے کے لئے اِن کُتب سے اُن کا نام ہٹا کر بھی استعمال کیا جائے تو بطور مصنف اُنہیں اعتراض نہیں۔ اِس نصاب کو بھارت میں مختلف جگہوں پر تو نافذ کر دیا گیا لیکن پاکستان میں اسے حکومتی سطح پر نظر انداز کر دیا گیا اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی اور ایسا نصاب تیار کروایا گیا۔




