معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ پوری دنیا میں تحقیق پر اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن نتائج نہیں بھی نکلتے، اب اگر تھر کول منصوبے کے مطلوبہ نتائج نہیں بھی نکلے تو چار ارب روپیہ تو ویسے ہیں ڈاکٹر ثمر مبارک مند پر وار کر پھینک دیناچاہئے ۔
یادرہے کہ ڈاکٹر ثمرمبارک تھرکول منصوبے کی ناکامی کی وجہ سے سپریم کورٹ کی زد میں ہیں اور سپریم کورٹ نے نیب کو ڈاکٹر ثمرمبارک مند کے خلاف کاروائی کا حکم دیدیا ہے۔ ڈاکٹرثمرمبارک نے پی پی دور میں تھرکول منصوبہ شروع کیا جو ناکامی کا باعث بنا اور اس منصوبے سے بجلی حاصل نہ کی جاسکی اور چارارب سے زائد رقم ضائع ہوگئی۔۔ یہی ڈاکٹرثمرمبارک مند سینڈک اور ریکوڈک منصوبے میں بھی سامنے آئے تھے۔ یہاں تک کہ چنیوٹ میں تانبے اور سونے کے ذخائر کے دعوؤں میں بھی ڈاکٹر ثمرمبارک مند پیش پیش تھے۔
مجیب الرحمان شامی کے اس بیان پر شامی کو سوشل میڈیا پر بھی کافی لتاڑا جارہا ہے اور لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ حرام کا پیسہ ہے جو ایک شخص پر وار دیا جائے