Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
کراچی :روپے کی بے قدری جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 2روپے 15پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 150 روپے 75پیسے کا ہوگیا۔
عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 2روپے 15پیسے اضافے سے 150روپے75پیسےپر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 3روپے اضافےسے 151روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی مندی کا رجحان جاری ہے، کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 700پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی، انڈیکس 34ہزار 800پر آگیا۔
اہم خبروں کا مرکز آج نیوز
کاروباری خبریں، تجارتی خبریں، کھیل کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کا واحد مرکز آج نیوز۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/M50qA7h.jpg
Last edited by a moderator: