Dhoni: Indians furious after ICC ruling on military cricket gloves

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
icc.png

نئی دلی: دھونی کی جانب سے آرمی کے نشان والے گلووز پہننے کے معاملے نے آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو آمنے سامنے کھڑاکردیا۔

بی سی بی نے دھونی کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دھونی نے آئی سی سی کے کسی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، اسے یہ گلووز پہن کر کیپنگ کرنے کی اجازت دی جائے۔

سابق کپتان نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں آرمی کے نشان والے یہ گلووز استعمال کیے تھے جس پر آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے دھونی کو بھارتی فوج کے لوگو والے گلووز پہننے سے منع کیا تھا۔ بھارتی بورڈ کے آفیشل ونود رائے کا کہناہے کہ دھونی کے گلووز پر نشان آرمی کا ہے اور نہ ہی اس کا کمرشل مقصد کے لیے استعمال ہے۔ بھارتی بورڈ کے آفیشل نے یہ بھی واضح کیا کہ بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو راہول جوہری اگلےمیچ سے پہلے آئی سی سی حکام سے ملاقات کرکے انہیں اس ایشوپر قائل کریں گے۔

آئی سی سی قوانین کے تحت آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ میں مذہبی، سیاسی اور لسانیات کو ہوا دینے والی کٹ کا دوسری جگہوں پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتی ٹیم نے 8 مارچ 2019 کو پلوامہ واقعہ کی بنیاد بناکر فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا، جس پر آئی سی سی نے یہ موقف اختیارکیاتھا کہ ایسا کرنے کا مقصد فنڈ ریزنگ تھا اور بھارتی بورڈ نے اس کی پہلے سے اجازت لی تھی۔

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
india ko ban kardo pher dayko kis tara inki sari baadmashi tos



اور یہ بھی غور کریں اور دیکھیں کہ کس طرح سارا ہندوستان فقط

اپنی آرمی کے ایک لوگّو کے لئے اٹھ کھڑا ہوا ہے اور اِدھر ہمارے میں

موجود غدار اپنے افسران اور سپاہیوں کی شہادت پر بھی فوج کے خلاف

بکواس کرنے سے باز نہیں آتے
 

Diesel

Chief Minister (5k+ posts)
اور یہ بھی غور کریں اور دیکھیں کہ کس طرح سارا ہندوستان فقط

اپنی آرمی کے ایک لوگّو کے لئے اٹھ کھڑا ہوا ہے اور اِدھر ہمارے میں

موجود غدار اپنے افسران اور سپاہیوں کی شہادت پر بھی فوج کے خلاف


بکواس کرنے سے باز نہیں آتے
bakwas bi wo kartay hein jo is mulk par decades say hukamrani kar rahay hein
 

Back
Top