اسلام و علیکم
ہر مسلمان مرد اور عورت پر اتنا دین کا سیکھنا لازم ہے کہ اس کی ٢٤ گھنٹے کی زندگی سنت پہ آ جاۓ. یہ حقیت ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ نماز، روزہ، غسل، وضو اور استنجہ وغیرہ کے بنیادی مسائل کے بارے میں نہیں جانتے. نماز میں ١٢ فرائض ہیں جن کے رہ جانے سے نماز ادانہیں ہوتی، لیکن یہ بات کتنے مسلمانوں کو معلوم ہے. ہم میں سے اکثر کی قرات درست نہیں ہے. روزمرہ کے دینی مسائل سے اکثر مسلمان اتنے ہی لاعلم ہیں جتنے کہ غیرمسلم.
اس سلسلے میں کل بروز ہفتہ ٩ جون سے ٤٠ روزہ کورس، مسجد اقصیٰ، گلی نمبر ١، ریلوے سکیم ٧، راولپنڈی میں مفتی محمّد اسماعیل طورو کی زیرنگرانی شروع ہو رہا ہے. انشاء الله
اس کورس میں قرات، تجوید، ٤٠ احادیث، ٤٠ دعائیں، روزمرہ کے دینی مسائل سیکھاۓ جائیں گے.
اس کورس کا روزانہ کا دورانیہ صبح ٩ تا ١٢(صرف خواتین کے لیے) اور عصر تا مغرب(خواتین اور مردوں دونوں کے لیے الگ الگ) ہے.
تمام دوستوں سے شرکت کی درخواست ہے.
مسجد اقصیٰ کے علاوہ یہ کورس راولپنڈی اسلام آباد میں ٤٠ سے زائد اور ملک بھر میں تقریباً ١٥ مقامات پہ مفتی صاحب کی وساطت سے ہو رہا ہے. میری تمام راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہائشی دوستوں سے گزارش ہے کے وہ ضرور شرکت کریں.
دین سیکھئے الله کی رضا کے لیے.
مزید معلومات کے لیے ان نمبروں پے رابطہ کریں.
03005069906
03343663647