چھوڑیئے پیر صاحب کو۔
آج دنیا میں سب سے زیادہ طبقہ کون سا بڑھ رہا ہے ؟ وہ جو اللہ کی ہستی کو نہیں مانتے۔ ان میں اب ایک بڑی تعداد سابقہ مسلمانوں کی بھی ہے جن میں سے کافی اس فورم کا حصہ بھی ہیں۔ کیا انکو کائنات کی تخلیق انٹیلیجنٹ ڈیزائن نظر نہیں آتا ؟ ان میں سے اکثریت پڑھی لکھی بھی ہے۔ اگر اللہ ایک ہے جو کہ ہے اور انصاف کرنے والا ہے جو کہ ہے تو اس نے کیا مختلف مذاہب بنائے ؟ ولیم کو عیسائی ماں کی کوپ سے پیدا کیا اور قاسم کو مسلمان ماں کی کوپ سے پیدا کیا۔ کیا یہ تفریق ہے یا نہیں ہے ؟ ولیم کو کیوں مسلمان گھر میں پیدا نہ کیا ؟ اور اگر ایک مذہب نہیں ہے تو کیوں اتنے مذہب مختلف لوگوں کے لیے مختلف پیدا کیے ؟
آپکا یہ ماننا ہوگا کہ ہر نبی ہم سے زیادہ افضل ہے اور رہیں گے۔ تو آدم، ، ، موسی ابراہیم، عیسی، لوت، یحیی علیہ السلام کو مسلمان کیوں پیدا نہ کیا ؟ جبکے آپ جو عام وجود ہیں میری طرح آپکو مسلمان پیدا کیا۔ یہ انصاف ہے ؟
اسلام اللہ کی ہستی کے متعلق ایسا کونسا نظریہ پیش کرتا ہے جس نظریہ کی کشش میں عیسائی یا یہودی مسلمان ہو جائے ؟ کچھ تو ہوگا ایسا۔
شروع کے دنوں میں اسلام حضور صلی اللہ علیہ وسلم پڑھاتے تھے اپنے ماننے والوں کو درس کی صودت میں۔ لمبی محفلیں سجتی تھیں علم کی۔ پھر جنہوں نے سیکھا ان میں سے چار کو اللہ نے منصب خلافت پر فائض کردیا انہوں نےسکھایا۔ صحابہ نے سکھایا۔ کسی نے نہیں کہا جائو وہ قرآن پڑا خود پڑھ لو۔
آپکو مولوی سے اسلام نہیں سیکھنا سمجھنا تو آپ کس سے سیکھیں سمجھیں گے ؟ جب انٹرنیٹ نہ تھا مولوی کتابیں لکھتے تھے تقریریں کرتے تھے۔ آج مولویوں نے ہزاروں ویب سائٹز بھی کھول رکھی ہیں۔ لاکھوں ویڈیوز بھی ہیں۔ پھر خود سے کیسے آپ اسلام قرآن سمجھیں گے بغیر استاد کے ؟