خیبر پختونخوا حکومت کادہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں کنٹینر سکول متعارف کرانے کا فیصلہ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے کنٹینر سکول متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
سماءنیوز کے مطابق کنٹینر سکول دہشتگردی کی وجہ سے تباہ حال علاقوں میں متعارف کرائے جارہے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ قدرتی آفات اور دہشتگردی کے باعث خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں سکول متاثر ہوئے ، ان متاثرہ علاقوں میں کنٹینر سکول بنائے جا رہے ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
جیو نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کنٹینر سکول قدرتی آفات اور دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر کئے جائینگے ۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر ایک کنٹینر سکول تعمیر کیا جائے گا ،کنٹینر سکول کی تعمیر پر دو ماہ کا عرصہ لگے گا ۔ مزید کہا گیا کہ کنٹینر سکول کی تعمیر سے بچوں کو فوری تعلیم کی سہولت میسر ہو گی ۔ http://dailypakistan.com.pk/peshawar/27-Mar-2016/354777