CIA turned every Microsoft Windows PC in the world into spyware. Can activate backdoors on demand, i

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
alternate link

Last edited by a moderator:

VIP.Molvi

MPA (400+ posts)
یہ ٹیکنالوجی پروفیشنلز بہت پہلے سے جانتے ہیں کہ مائیکروسافٹ، گوگل ، فیس بک، سسکو اور دیگر امریکی ٹیکنالوجی برانڈز ، سی آئی اے کے لیئے جاسوسی کر سکتی ہیں۔ اسی لیئے ہماری ملٹری اپنا بنایا گیا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتی ہے ۔
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
یہ ٹیکنالوجی پروفیشنلز بہت پہلے سے جانتے ہیں کہ مائیکروسافٹ، گوگل ، فیس بک، سسکو اور دیگر امریکی ٹیکنالوجی برانڈز ، سی آئی اے کے لیئے جاسوسی کر سکتی ہیں۔ اسی لیئے ہماری ملٹری اپنا بنایا گیا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتی ہے ۔

And same measures are taken in respect of communication devices:)
 

Dread Robert

MPA (400+ posts)
nothing is new....

Only for the ones who know.

9gSfNnw.jpg

6704a42e816284e93adc9183e33884de.jpg


zczo3klqanqd4s4yljeunsgpeh2rposgbl3msizucrqzieeodn7wudwb3yifkuog.jpg


54-1024x576.jpg


Google-Eric-Schmidt.jpg


yfBBlni.png


85791a549eed2a67e59c36b6cb0357ff.jpg


6zp1mo05yx.jpg


conspiracy-quotes-nothing-is-beyond-our-reach.jpg


quote-your-mind-is-programmable-if-you-re-not-programming-your-mind-someone-else-will-program-jeremy-hammond-89-39-74.jpg


5.jpg
 

360turn

Minister (2k+ posts)
Safe way, is to turn off your device wifi connection even leaving for 5 minutes unattended, that way you make sure you have no one spying via any chance, also tape your cam, delete profile of doubt on spyware and re create new profile
 

fannekhan

Banned
And same measures are taken in respect of communication devices:)

Safe way, is to turn off your device wifi connection even leaving for 5 minutes unattended, that way you make sure you have no one spying via any chance, also tape your cam, delete profile of doubt on spyware and re create new profile


yeh musalmano aur pakistan ke khilaf saazish hai ............[hilar][hilar][hilar]
 

ابابیل

Senator (1k+ posts)
سی آئی اے کے ہیکنگ میں استعمال ہونے والے ہت&

سی آئی اے کے ہیکنگ میں استعمال ہونے والے خفیہ ہتھیار

_95007192_8012d003-3d7a-443d-9acf-ea53d1606bd5.jpg

سی آئی اے نے اپنا ردعمل دینے سے انکار کیا ہے


وکی لیکس نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے ہیکنگ میں استعمال ہونے والے خفیہ ہتھیاروں کی تفصیلات کو جاری کیا ہے۔

وکی لیکس کی جانب سے شائع کیے جانے والے ہیکنگ کے مبینہ ہتھیاروں میں ونڈوز، اینڈرائڈ، ایپل کے آئی او سی آپریٹنگ سٹسم، او ایس ایکس، لینکس کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ روٹرز کو متاثر کرنے والے وائرس یا نقصان دے سافٹ وئیر بھی شامل ہیں۔
وکی لیکس کے مطابق ہیکنگ میں استعمال ہونے والے چند سافٹ وئیر سی آئی اے نے خود ہی تیار کیے ہیں تاہم برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے بارے میں اطلاع ہے کہ اس نے سام سنگ کے ٹی وی سیٹس کی ہیکنگ میں استعمال ہونے والے جاسوسی کے سافٹ ویئر کو تیار کرنے میں مدد کی تھی۔
سی آئی اے کے ایک ترجمان نے افشا ہونے والی معلومات کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مبینہ انٹیلیجنس دستاویزات کی صداقت یا اس کے مواد پر بیان نہیں دے سکتے۔دوسری جانب برطانوی دفتر داخلہ نے بھی دستاویزات پر ردعمل دینے سے اجتناب کیا ہے۔
بی بی سی کے سکیورٹی نامہ نگار گورڈن کوریرا کے مطابق امریکی ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی(این ایس اے) کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب اس کے ایک ملازم ایڈورڈ سنوڈن نے اس کی خفیہ معلومات کو افشا کیا تھا اور اب بظاہر سی آئی اے کو بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔
وکی لیکس کا کہنا ہے کہ اس کے ذرائع نے معلومات کا تبادلہ کیا ہے تاکہ اس بحث کو شروع کیا جا سکے کہ آیا سی آئی اے کی ہیکنگ صلاحتیں اس کو حاصل اختیارات سے تجاوز ہیں۔
وکی لیکس کے مطابق سی آئی اے گاڑیوں کے کمپیوٹر کنٹرول سسٹم کو ہیک کرنے کے طریقوں پر کام کر رہی تھی اور ہو سکتا ہے کہ اس طریقہ کار کے ذریعے کسی کو مارنے میں استعمال کیا ہو تاکہ وجوہات کے بارے میں کسی کو معلوم نہ ہو سکے۔
اس کے علاوہ ایسے طریقہ کار ایجاد کیے جن کے ذریعے ایسے کمپیوٹرز اور مشینوں کو ہیک کیا جا سکے جو انٹرنیٹ یا کسی غیر محفوظ نیٹ ورکس سے منسلک نہیں ہیں۔
ہیکنگ کے طریقہ کاروں میں معلومات کو تصاویر یا کمپیوٹر میں مواد کو ذخیرہ کرنے والے خفیہ حصوں میں چھپانا، وائرس کے خلاف کام کرنے والے سافٹ وئیرز پر حملے، جبکہ ہیکنگ کے طریقہ کاروں پر مبنی ایک لائبریری کی تشکیل شامل ہے۔ جس میں روس اور دیگر جگہوں سے چوری کیے جانے والے نقصان دے سافٹ وئیر شامل ہیں۔

_95007193_53ef9400-fab7-4746-946d-084f5a753aba.jpg



اس کے علاوہ سام سنگ، ایچ ٹی سی، سونی کی تیار کردہ مصنوعات ہیکنگ میں متاثر ہوئی جس کی مدد سے سی آئی اے واٹس ایپ، سگنل، ٹیلی گرام، ویئبو اور چیٹ کی دیگر ایپس پر ہونے والی چیٹ یا بات چیت کو پڑھ سکتی ہے۔
اس کے علاوہ دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی آئی اے نے آئی فونز، آئی پیڈز کو ہدف بنانے کے لیے خصوصی یونٹ قائم کیا جس کے ذریعے معلوم کیا جا سکتا تھا کہ صارف کس جگہ موجود ہے، ڈیوائسز کے کمیرے اور مائیکرو فون کو آن کیا جا سکتا تھا اور فون پر ٹیکسٹ پیغامات کو پڑھا جا سکتا تھا۔
وکی لیکس کی جانب سے افشا کی جانے والی 2014 کی دستاویز کے مطابق سام سنگ کے سمارٹ ٹی وی سیٹس ایف 8000 کو ہیک کرنے کے منصوبہ کا خفیہ نام ویپنگ اینجل تھا جس میں صارفین کو بیوقوف بنایا جاتا تھا کہ ان کے ٹی وی بند ہو گئے ہیں لیکن اصل میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔
دستاویزات کے مطابق ٹی وی سیٹ خفیہ طور پر آوازیں ریکارڈ کرتا اور بعد میں انٹرنیٹ کے ذریعے سی آئی اے کے کمپیوٹر کو منتقل کر دی جاتیں۔

 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
ki khiaal aye........9/11 inhaan to ilawa kisay hor nay keeta si? Chad yar:)........aj tay hamid meer laga ain. (yeh patwari wali gali ka badlah hay):lol:

menu

pata ae

aisay layee ae gaal keetay ae

khudi keeta se ainay nay


aina gusa patwari kuo nae kar day
 

Back
Top