CIA openly threatens Pakistan if not done more

Pak News Official

MPA (400+ posts)
امریکا کو پاکستان کے عسکری اداروں کی عمدہ کارکردگی ہضم نہ ہوئی، نیچ ارادے منظر عام پر آگئے۔۔ سی آئی اے کی پاکستان کو کھلی دھمکی!

 

360turn

Minister (2k+ posts)
What do you expect when your leadership have weaklings instead of North Korea type leadership?
 

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
suna hai bajwa aur isi chief bhi meeting mein mojood thayy.

onhoo ne amreeki ki aankh mein aankh nahi daali?
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی سی آئ اے کے چيف نے حال ہی ميں جو بيان ديا ہے وہ کوئ دھمکی نہيں بلکہ امريکی حکومت کے اس موقف کا اعادہ ہے جس کے مطابق دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانے پاکستان سميت خطے کے تمام فريقين کے ليے يکساں خطرہ ہيں۔

يہ کيسے ممکن ہے کہ امريکہ پاکستان ميں دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کے ليے وسائل فراہم کرنے کے ضمن ميں ہر ممکن تعاون اور وسائل کی فراہمی کی يقينی دہانی کروا رہا ہے اور اسے دھمکی سے تعبير کيا جاۓ؟ يہ جانتے ہوۓ کہ پاکستانی حکومت اور فوج بھی اسی ہدف کی حصول کے ليے کوششيں کر رہے ہيں؟

امريکی سی آئ اے کے ڈائريکٹر خطے ميں دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے امريکی لائحہ عمل اور پاکستان کے ساتھ اسٹريجک تعلقات کے حوالے سے کيے گۓ سوال کا جواب دے رہے تھے۔

ان کا جواب يہ تھا


"آپ ان سے تعاون کی درخواست کے ساتھ آغاز کرتے ہيں"

امريکی سی آئ اے کے ڈائريکٹر نے کہا کہ وزير دفاع جيمز ميٹس نے اپنے حاليہ دورہ پاکستان ميں امريکی صدر کے ارادے کو واضح کر ديا ہے اور يہ پيغام بھی پہنچا ديا ہے کہ ہم يقينی طور پر يہ چاہيں گے کہ آپ اس کام کو خود انجام ديں۔ پاکستان ميں موجود دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانے افغانستان ميں ہمارے مقاصد کے حصول کے راستے ميں رکاوٹ بنے ہوۓ ہيں۔ اگر پاکستان يہ نہيں کر سکتا تو پھر ہم ان محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے ليے ہر ممکن کوشش کريں گے اور اس بات کو يقينی بنائيں گے کہ ان کا وجود باقی نہيں رہے۔

يہ بات حيران کن ہے کہ چند راۓ دہندگان انتہائ جذباتی انداز ميں امريکہ کی پاکستان کے خلاف مبينہ دھمکيوں کا حوالہ ديتے ہيں، باوجود اس کے کہ زمينی حقائق اور مصدقہ اعداد و شمار ايک مختلف تصوير پيش کر رہے ہيں۔

يہاں پر امريکی ڈيفنس سيکرٹری جرنيل ميٹس کے حاليہ دورہ پاکستان کے دوران ديے گۓ بيان کا حوالہ دينا بھی ضروری ہے۔

"ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ضمن ميں پرعزم ہيں۔ پاکستان سے زيادہ کوئ نہيں چاہے گا کہ افغانستان ميں امن ہو۔"

جيسا کہ ميں نے پہلے واضح کيا کہ مشترکہ ہدف کے حصول کے ليے وسائل اور تکنيکی مہارت تک رسائ فراہم کرنا نا تو کوئ دھمکی ہے اور نا ہی دباؤ ڈالنے کی کوئ کوشش۔



شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
افغانستان کے وسیع علاقے پر طالبان کا قبضہ ہے امریکا کو وہ پناہ گاہیں نظر نہیں آتیں