چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں 2 سیاسی لگاتار حکومت کرتی آ رہی ہیں اور دونوں سے ہی غلطیاں ہوئی ہیں۔ ملک میں اصلاحات کی ضرورت ہے،ہم سےکہا جاتا ہے کہ پاناما معاملے پر از خود نوٹس لیں یا سپریم کورٹ کمیشن کیوں نہیں بناتی، یہ سب کہنے کی باتیں ہیں، کیا یہ عدلیہ کا ذمہ ہے کہ کمیشن بنائیں، بتایاجائے کہ کسی معاملے کی تفتیش کی ذمہ دار انتظامیہ ہوتی ہے یا عدلیہ، کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ہمارے لیے مناسب ہے کہ لب کشائی کم کریں۔ ہم کسی ایک شخص کو نشانے پر نہیں لا رہے، وہ پورے سسٹم کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں، پورے ملک کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔
Source:
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|