Chairman NAB video scandal: Tayyaba Gul appears before court

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
EF1C23A4-D91B-4B55-BF61-E816818364E8-1024x576.png


پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے کے سربراہ جاوید اقبال کی مبینہ سیکس ویڈیو سامنے لانے والی خاتون طیبہ گل لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہو گئیں جہاں ان کے خلاف فراڈ کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔


طیبہ کے شوہر فاروق نول کو بھی اس مقدمے میں جیل سے عدالت لایا گیا۔

چئیرمین نیب کی جانب سے دونوں میاں بیوی پر شہریوں کو لوٹنے کا ریفرنس بنایا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کرتے ہوئے اگلے ہفتےملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر ملزمہ طیبہ گل نے کہا کہ ریفرنس کی کاپیاں اج ہی فراہم کیں جائیں۔

جج نے کہا کہ پہلے یہ دیکھ لیں کہ ریفرنس کی کاپیاں مکمل ہیں یا نہیں پھر آپ کو فراہم کaردیں گے تاہم طیبہ نے اصرار کیا کہ شوہر کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنا ہے لہذا آج ہی کاپیاں فراہم کیں جائیں۔


7F1A2B19-2D07-41C5-A176-5DCFB0D5E78D.jpeg


عدالت نے طیبہ گل کے اصرار پر اج ہی ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ طیبہ گل اس کیس میں ضمانت پر ہیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد نیب نے چئیرمین کے دستخطوں سے دونوں میاں بیوی کے خلاف فراڈ کرنے کا ریفرنس دائر کیا۔

عدالت نے طیبہ کے شوہر فاروق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

طیبہ نے عدالت کے باہر کہا کہ کیس جھوٹا ہے جس کو ہمارے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا اس پر ہم بہت پہلے مقدمے کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔

 
Last edited by a moderator:

Doctor sb

Senator (1k+ posts)
پوتر شخصیت جناب جاوید اقبال کے لیے بھی کوئی سزا تجویز ہوگی کہ نہیں؟