Caption Time - بڑھک شریف

Sniper

Chief Minister (5k+ posts)
29lh8y1.jpg


وزیراعلیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات ،سیاسی امور اورامن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (سیاسی رپورٹر/آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاج معالجے کی خدمات کو مغرب سے خوب تر بنانا میرا مشن ہے ، میرا اور میری حکومت کا نصب العین دکھی انسانیت کی خدمت ہے ۔ ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تربیت وقت کا تقاضا ہے ۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کیلئے بغیر وقت ضائع کئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے ، علاج معالجے کی خدمات کو خوب سے خوب تر بنانا میرا مشن ہے ۔
اس مقصد کے لئے الابراج گروپ کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔قبل ازیں الابراج گروپ کی ہیلتھ کمیٹی کے چیئر مین سرڈیوڈ نکلسن کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی اور شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کو معاونت کی پیشکش کی ۔ ملاقات کے دوران پنجاب حکومت اور الابراج گروپ کی جانب سے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا ۔ قبل ازیں شہباز شریف سے امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے ہاورڈیونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے وفد نے ملاقات کی۔
شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم ؒکے پاکستان میں انتہاپسندی ودہشت گردی کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ، دہشت گردی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت اورپوری قوم ایک صفحہ پر ہے ،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہاپنجاب حکومت پاکستان کی سب سے شفاف ترین حکومت ہے جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے ، سفارش،اقرباپروری اورکرپشن کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا ۔ بلدیاتی حکومتوں کو مالی اورانتظامی خود مختاری دی گئی ہے ۔ آن لائن نیوزایجنسی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف جوگزشتہ دو روز سے لاہور میں ہیں نے گزشتہ روز شہبازشریف سے ملاقات کی ۔جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں دونوں بھائیوں کے درمیان ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،یہ بھی معلوم ہواہے کہ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان سے سامنے آنے والے نتائج پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان رواں ہفتے پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔

شہبازشریف

 
Last edited by a moderator:

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
کونسا مغرب ؟ شاید افغانستان کی بات کر رہے ہوں کیونکہ ہمارے مغرب میں تو افغانستان ہی ہے۔
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Is banday ki baat ko serious mat liya karo...

Bolnay do jo bol raha hay, ab is jaisay jahil banday ko bhi importance mile is say bari jahalat aur kia ho gi.
 

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
[FONT=&amp]علاج معالجے کی خدمات کو مغرب سے
خوب تر بنانا میرا [/FONT]
امنیشیا ہے
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
کون سا بہترین بلدیاتی سسٹم دیا گیا ہے .ایم کیو ایم کے سلمان بلوچ کا کچھ دن قبل کہنا تھا کہ ہمیں سندھ میں کے پی کے والا بلدیاتی نظام چاہیے .اگر انکے ہاں اچھا نظام ہوتا تو سندھ والے پنجاب کے نظام کا مطالبہ کرتے
 

Salma Khan

Minister (2k+ posts)
What maximum can this retard do.....huh just a statements. & people are dying at at the entrance of the hospitals due to lack of facilities and treatment!
 

1mr4n

Minister (2k+ posts)
ہر چیز پرائیویٹائز جیسے فراری
پیمنٹ پاکستان میں کرتے ہیں اور کمیشن مڈل ایسٹ میں واہ چُک کے رکھو ھنجڑو
 

Back
Top