Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد میں گزشتہ دنوں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 10 سالہ بچی فرشتہ مہمند کے قاتلوں کو ڈھونڈنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کر دی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ معصوم بچی فرشتہ کا سفاکانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، پاک فوج اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1131262392862744576
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ ہمیں اپنی نسل کو شرپسند عناصر سے بچانے کے لیے متحد اور کھڑے ہونا ہوگا۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/i9a6Bkv.jpg
Last edited: