Breaking News :Pakistan releases Taliban co-founder from prison

TONIC

Chief Minister (5k+ posts)
The co-founder and de facto leader of the Afghan Taliban has been released from prison in Pakistan, officials say. Mullah Abdul Ghani Baradar helped organize the terrorist movement and fought against NATO forces after the 2001 invasion. Baradar was captured in Pakistan in 2010. He reportedly was a proponent of peace talks between the Taliban and the government. He is regarded as a figure who could help to persuade his former comrades to lay down their weapons.

http://rt.com/news/line/2013-09-21/#51071


اسلا م آباد: پاکستان نے افغان طالبان رہنما ملا عبد الغنی برادر کو رہا کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طالبان سے مذاکرات اور افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے تحت پاکستان میں قید افغان طالبان رہنما ملا عبد الغنی برادر کو رہا کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کو فی الحال کسی ملک کے حوالے نہیں کیا جارہا وہ پاکستان میں ہی رہیں گے، ملا عبدالغنی کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، اہلخانہ اور قریبی رشتے دار ملا برادر سے مل سکیں گے، واضح رہے کہ ملابرادر کو طویل عرصے سے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی حراست میں رکھا گیا تھا۔
ملا عبد الغنی برادر کا شمار طالبان تحریک کےمرکزی رہنماوں اور تحریک کے سربراہ ملا محمد عمر کےقریبی ساتھیوں میں سے ہے، ملا برادر کا شمار ان چند سینئیر طالبان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو امریکی اور افغان حکومت کے ساتھ مزاکرات کے حامی سمجھے جاتے ہیں، انٹرپول کے مطابق ملا برادر طالبان تحریک میں اہم فوجی کمانڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور وہ طالبان کے آرمی چیف بھی رہ چکے ہیں، ملا عبد الغنی برادر افغانستان میں طالبان کارروائیوں کی نگرانی کے علاوہ تنظیم کے رہنماؤں کی کونسل اور تنظیم کے مالی اور سیاسی امور بھی چلاتے تھے۔
اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے 33 طالبان رہنماؤں کو رہا کیا جاچکا ہے، جن میں سے اکثر کو کابل اور دوحہ مذاکرات میں شامل کیا گیا ہے۔

source



 
Last edited by a moderator:

the.paki

Senator (1k+ posts)
اس بندے کو پکڑنے کے لئے کتنے اور بندوں کو پکڑا ہو گا
کتنا حکومت کا خرچہ ہو ا ہو گا

آخر عوام کے ساتھ یہ دھوکہ کب تک ہو گا
یا تو پکڑتے نہ یا چھوڑتے نہیں
 

Back
Top