Arslan
Moderator
نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت بی جے پی نے وزیرخارجہ سلمان خورشیدکو شدید تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے انھیں کاکروچ کالقب دیدیا ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق بی جے پی کی ترجمان میناکشی لکھی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے اگرایٹمی حملہ کیاتوکوئی اور محفوظ ہونہ ہوکاکروچ کوکچھ نہیں ہوگا یہی وجہ ہے انھیں پاکستانی جارحیت کاادراک ہے نہ خوف،اس لیے وہ مطمئن ہیں۔ سلمان خورشیدکی زبان بے لگام ہوچکی ہے وہ سیاستدان اوروزیر لگ ہی نہیں رہے بلکہ ایک کاکروچ کی مانند ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خورشید کی جانب سے وزیراعلیٰ گجرات اور وزارت عظمیٰ کے لئے بی جے پی کے امیدوار نریندر مودی کو مینڈک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف بی جے پی رہنماؤں نے بھی بھارتی وزیر کے خلاف ذاتی نوعیت کے حملے شروع کردیئے ہیں۔
Source