Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی،نیوزایجنسیاں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اورمحسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دیدی، پیپلزپارٹی کے سربراہ نے دونوں ارکان کو آج قومی اسمبلی اجلاس میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ارکان کی گرفتاریوں سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیا جائے جبکہ دونوں ارکان کو قومی اسمبلی میں لایا جائے تاکہ وہ حقائق کے بارے میں آگاہ کرسکیں۔ادھر یک ٹویٹ میں بلاول بھٹو زر داری نے کہا تحریک انصاف سلیکٹڈ جمہوریت چاہتی ہے ، اختیارات عوام کو منتقل نہ کئے گئے تو سب برباد ہوجائے گا۔
حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے ، معزز ایڈیشنل اٹارنی جنرل احتجاجی طور پر مستعفی ہو ئے ہیں۔بلاول بھٹو نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے پی کے صدر سے گفتگو میں کارکنان کو قبائلی علاقوں کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے کی ہدایت کردی۔ بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمودسے ملاقات میں کہا جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق پیپلزپارٹی کا بل موجود ہے ، حکومت 100 دن میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ پورا نہ کرسکی۔ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں۔ بلاول بھٹو
Daily Roznama Epaper
Daily Roznama92news deliver latest news, breaking news, current news, top headlines in Urdu from Pakistan, World, Sports, Business, Cricket , Politics and Weather.



- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/CyfF7Pw.jpg
Last edited by a moderator: