Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشروط گرفتاری کی پیش کش کردی۔
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی پریس کانفرنس کی۔
بلاول نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے،پھر انہیں بھی گرفتار کرلے،جس پر انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔
بلاول بھٹو نے آصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کا اصل نشانہ اٹھارویں ترمیم ہے لیکن پیپلز پارٹی دباؤ میں نہیں آئے گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ خان صاحب کا ہر نعرہ سوائے دھوکے کے کچھ نہیں ہے۔
اس سے قبل سی ای سی اجلاس میں حکومت مخالف تحریک چلانے اور مہنگائی کے خلاف مظاہروں کا بھی اعلان کیا، فوری طور پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مشروط گرفتاری کی پیش کش کردی
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشروط گرفتاری کی پیش کش کردی۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی پریس کانفرنس کی۔ بلاول نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے،پھر انہیں بھی گرفتار […]
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/4VallxE.jpg