بھارت پاکستان کا نمک دنیا بھر میں ایکسپورٹ کررہا ہے
نمک کو بڑے پتھروں یا بولڈرز کی صورت میں ایکسپورٹ پر پابندی لگائی جائے، نمک کو ویلیو ایڈیشن کے بعد ایکسپورٹ کیا جا ئے تاکہ ہمارے پاس زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ آئے۔ بھارت ہمارے نمک کو ویلیو ایڈیشن کے بعد دنیا بھر میں مارکیٹ کرتا ہے، امریکا، کینیڈا ، یورپ اور مڈل ایسٹ کے کسی بھی بڑے اسٹور پر چلے جائیں وہاں آپ کو انڈین نمک ملے گا مگر وہ نمک پاکستان کا ہوتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی چیمبر کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ‘‘کان کنی و معدنیات’’ کے چیئرمین راجہ حسن اختر نے نمک کی ایکسپورٹ کے حوالے سے اپنے ایک بیان پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا نمک دنیا کا بہترین نمک شمار ہوتا ہے ۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اس وقت پاکستان بھارت کو بڑے بڑے پتھروں کی شکل میں انتہائی سستے داموں نمک فروخت کررہا ہے ۔ بھارت پاکستان سے نمک امپورٹ کرنے کے بعد اس نمک پر محنت کرتا ہے اس کی ویلیو ایڈیشن کے بعد اسے دنیا بھر کی مارکیٹوں میں برآمد کررہا ہے