Alishbah
Voter (50+ posts)
تیس چالیس سال ملک چوسنے والی جونکوں کے قبضے میں رہنے کی وجہ سے پاکستانی معیشت اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔اللہ نے پاکستان کو ایک ایماندار لیڈر شپ دی ہے تو مجھے یقیں ہے کہ وہ اس ملک کو بہت جلد سنہرا دور بھی دے گا لیکن اسکے لیے ہم سب کو اپنے تئیں کوشش کرنی ہو گی۔۔آپ سب جانتے ہوں گہ کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اس ملک کی ایکسپورٹ اور امپورٹ کی شرح پر منحصر ہے ۔جس ملک میں درآمدات یعنی امپورٹ بہت زیادہ ہو اور ایکسپورٹ یعنی بر آمدات بہت کم اس ملک کو قرضوں کی دلدل سے کوئی نہیں نکال سکتا۔۔پاکستان کا اس وقت یہی حال ہے پچھلے دس سال میں صنعتوں کی بربادی کی وجہ سے ہماری ایکسپورٹ بلکل ختم اور امپورٹ بہت بڑھ گئی ہے جسکا نتیجہ یہ ہے
کہ ہم دنیا کو بہت سے ڈالر دے رہے ہیں لیکن اسکے مقابلے میں بہت کم ڈالر کما رہے ہیں اسی عدم توازن کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان بھی ہے ۔ حکومتی سطح پر اس صورتحال پر قابو پانے کیلیے ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے صنعتوں کو ریلیف اور دوست ممالک سے بات چیت کا عمل بھی جاری ہے لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ بحیثیت پاکستانی شہری ہم اس مسئلے میں اپنے ملک کی کیا مدد کر سکتے ہیں ۔۔۔اسکا سب سے آسان طریقہ ہے "پاکستانی اشیا کی زیادہ سے زیادہ خریداری اور امپورٹڈ اشیا کا اپنے تئیں بائیکاٹ کرنا"
..ہم روزمرہ کی چیزوں میں جتنی زیادہ پاکستانی اشیا کی خرید کو ترجیح دیں گے ہمارے صنعت کا اتنا ہی فایدہ ہو گا اور دوسری طرف جب مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہیں ہو گی تو امپورٹ خود بخود کم ہو جائے گی ۔۔۔پاکستان میں شیمپوز، صابن ، کھانے پینے کا سامان ، بچوں کا سامان سمیت تمام چیزیں اعلی کوالٹی میں بنائی جاتی ہیں لیکن ہم کمپلیکس کے مارے لوگ ان چیزوں کو استعمال کرنے سے کتراتے ہیں حالانکہ وہ اکنامکل بھی ہوتی ہیں اور پائیدار بھی ۔۔۔
آئیے آج سے ارادہ کریں جس حد تک ممکن ہو سکا ہم سب "میڈ ان پاکستان " خریدنے میں فخر محسوس کریں گے اور اپنے ملک کو اس نازک صورتحال سے نکالنے کیلیے کم از کم یہ قدم ضرور اٹھائیں گے۔۔
پاکستانی بنیں
پاکستانی خریدیں