Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

پاک فوج نے بی بی سی میں شائع ہونے والی خبر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دےدیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ دو جون 2019 کو بی بی سی میں شائع ہونے والی خبرجھوٹ کا پلندہ اور صحافتی اقدارکی خلاف ورزی ہے۔
پریس ریلیز میں کہاگیا کہ خبر کا قابلِ اعتبار نہ ہونا اس بات سے ظاہر ہے کہ آئی ایس پی آر کو صرف ایک جانبدارانہ سوالنامہ موصول ہوا۔ جواب میں آئی ایس پی آر نے مکمل حقیقت بتانے کیلئے پیشکش بھی کی جس کا بی بی سی کی ٹیم نے کبھی جواب نہیں دیا اور ایک بے بنیاد کہانی گھڑ لی۔
پریس ریلیز میں کہا گیاخبر میں سیاق و سباق کی عدم موجودگی اور اس وقت کے ماحول کی سمجھ کا فقدان ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہاخبر کے برخلاف، دی ہوئی تاریخ کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہونے والا آپریشن شروع ہی نہیں ہوا تھا۔ وہ علاقہ دہشتگردمنصوبہ بندی، ملاقات اور تخریب کاری کی واردات کے لئے استعمال کررہے تھے ۔ پاکستان بھر میں ہرمہینے اوسطاً 6سے 8 دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے تھے جس میں بچے، خواتین، اسکول، گرجاگھر اور بازاروں کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔ شمالی وزیر ستان میں لوگوں کو ذبح کیا گیا ۔ دہشتگرد ان کے سروں سے فٹبال کھیلتے تھے۔ شمالی وزیر ستان اور وہاں کے مقامی ان دہشتگردوں کے یرغمالی تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بی بی سی کی خبر میں قابلِ اعتبار اور مستند ذرائع کا فقدان ہے۔ مکمل خبر کی بنیاد غیر مستند نجی ٹی وی چینل کی 22جنوری 2014 کو نشر ہونے والی خبر ہے۔ انٹرویو کیے جانے والے واحد شخص نے ایسی کسی بھی اسٹرائیک یا آپریشن کی طرف اشارہ نہیں کیا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ رپورٹ میں بتایا گیا واقعہ شمالی وزیر ستان کا ہے جبکہ جس ایکٹوسٹ کا ذرائع کے طور پر حوالہ دیا گیا ہے وہ جنوبی وزیرستان کے مخصوص گروپ کا ہے۔ آئی ایس پی آر کی پیشکش ایک طرف، بی بی سی رپورٹ نے خڑقمر چیک پوسٹ واقعے پر سرکاری مؤقف کو نظر انداز کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صحافی یقیناً ماحول، زمینی صورتحال، علاقے کا جغرافیا اور آپریشن کے متعلق معلومات نہیں رکھتے۔خبر جانبدار اور بڑے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ یہ دہشتگردی جیسے عالمی مسئلےکے خلاف پاکستان کی کاوشوں اور علاقائی امن کے لئے پاکستان کی غیر معمولی کامیابیوں کو جان بوجھ کر ناماننے کے مترادف ہے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے عوام جعلی خبروں کے معاملے سے بخوبی واقف ہیں۔ مسئلے کو بی بی سی حکام کے سامنے اٹھایا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1135591535154737153

پاک فوج نے بی بی سی کی خبر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
پاک فوج نے بی بی سی میں شائع ہونے والی خبر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دےدیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ دو جون 2019 کو بی بی سی میں شائع ہونے والی خبرجھوٹ کا پلندہ اور صحافتی اقدارکی […]
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/8thWULI.jpg