- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/z1cPdDl.jpg
Last edited by a moderator:
ایک بد تمیز قوم
بد تمیزی اور بے اصولی جس کی گھٹی میں شامل ہے
جو
من مانی کرنے اور دوسروں کے حقوق میں مداخلت کو ایک جرم نہیں بلکہ اپنا حق ، ایک طرہ امتیاز اور اپنے لئے بائس فخر سمجھتی ہے
لگتا ہے اس قوم کی تربیت میں کوی خطرناک کمی اور خلا رہ گیا ہے
اسی لئے تو چودہ صدیوں سے ذلیل اور رسوا ہو رہی ہے
مغرب میں ایک قیدی کے بھی حقوق ہیں - کسی دوسرے آدمی میں یہ بدتمیزی رو نما نہیں ہوتی کہ وہ ایک قیدی کے ساتھ بھی اخلاق کی حدود سے باہر بات کرے
ہمیں کون تربیت دے گا ہمیں کون اخلاق سکھاے گا ہمیں کون انسانی حقوق کی تعلیم دے گا - کوی نہیں جانتا . کیا ہم جہالت کے جنگل میں اسی طرح ہمیشہ ہمیشہ ذلیل و رسوا ہوتے رہیں گے
ہمیں یہ تو بتا دیا گیا کہ انسانی حقوق کو الله کے حقوق پر فوقیت حاصل ہے لیکن افسوس صد افسوس کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ایک فخر ہے ایک جرم نہیں
جس کے مداوے کے لئے ہمیں آسمان کی طرف منہ اٹھا کر دیکھنا پڑتا ہے لیکن ہمارے اپنے ہاتھ میں اس کو روکنے کے لئے کچھ نہیں
بطور مسلمان قوم یہ ہماری بہت بڑی بد قسمتی ہے
الله کریم کا اس قوم پر احسا ن ہے کہ لوگوں کو شعور آ گیا ہے اور وہ اپنے حق کی آواز بلند کرنے سے نہیں ڈرتے،،،،براوو