Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
میٹرک کے دنوں میں ہمارے سکول ٹیچر نے ایک واقعہ سنایا تھا کہ ایک امریکی خاتون صحافی اپنا ایک تحقیقی مقالہ لکھنے پاکستان آئی۔ اس نے ہر چھوٹے بڑے شہر کا دورہ کیا اور اس مقصد کیلئے یہاں کے صحافیوں نے اس کی بھرپور اعانت کی۔ جب وہ اپنا دورہ ختم کرکے واپس جارہی تھی تو ایک پاکستانی صحافی نے اس سے پوچھا کہ وہ اپنا دورہ پاکستان کے بارے میں کیا کہنا چاھے گی؟
اس نے جواب میں کہا:
پاکستان آ کر مجھے خدا کے وجود کا یقین ہوگیا۔
وہاں موجود لوگوں نے حیرانگی سے پوچھا، کیا مطلب؟ امریکی خاتون نے جواب دیا:
یہاں نہ کوئی سسٹم ھے اور نہ گورننس۔ ادارے ہیں اور نہ ہی ان کو چلانے والے اہل افراد۔ عوام اور حکمران دونوں کرپٹ ہیں - ان حالات میں اگر کوئی اور ادارہ یا انڈسٹری بھی ہوتی تو تباہ ہوچکی ہوتی لیکن پاکستان نہ صرف قائم دائم ھے، بلکہ چلے جارہا ھے۔ اس سے ثابت ہوتا ھے کہ اس کو چلانے کیلئے اوپر خدا موجود ھے ۔ ۔ ۔
یہ واقعہ میرے سکول کے دنوں کا ھے اور اب اس بات کو کئی سال بیت چکے ہیں۔ اب حالات بھی مزید بدل چکے ہیں۔ اب یہاں کا وزیراعظم معدہ چیک کروانے بھی لندن چلا جاتا ھے، پچھے 1 مہینے سے دل کے آپریشن کے بہانے لندن چھپا بیٹھا ھے اور تین ماہ ہونے کو آئے، ابھی تک پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز بھی نہیں بن سکے۔
اب اگر وہ امریکی خاتون صحافی پاکستان آئے تو مجھے یقین ھے کہ نہ صرف وہ خدا کی موجودگی بلکہ اس کی وحدانیت کی بھی قائل ہوجائے گی، بلکہ میرا تو خیال ھے کہ وہ شاید کلمہ پڑھ کر مسلمان ہی ہوجائے گی!!! بقلم خود باباکوڈا
;)