ممتاز قادری کے چہلم پر آپ لوگوں نے بھی تو دھرنا دیا تھا آپ لوگ تو جماعت اسلامی کی طرح منافق نہیں تو یہ بتاؤ کہ پھر حکومت سے کون کونسی شرائط منوا کر دھرنا ختم کیا تھا؟
جماعت اسلامی کی سیاست کو کچھ نہ کہو
مجھے شطرنج کھیلنا شوق تھا، اب توبہ کرلی ہے، میرے ایک دوست نے بمشکل تمام سکھا دی تھی، پھر میرے پڑوس میں ایک صاحب آئے وہ اچھا کھیلتے تھے، میں ان کے ساتھ کھیلنے لگا وہ بہت ماہر تھے، لیکن میں جب کوئی چال چلتا تو، وہ کافی دیر تک یہ سوچتے رہتے کہ یہ انوکھی چال اس نے کیوں چلی ہے، کیا پلاننگ کررہا، پر اس بے تکی چال کا انہیں کچھ سمجھ نہ آتا تھا، اور میں دل ہی دل میں ہنستا تھا کہ جب چال چلنے والے کو پتہ نہیں ہے تو اس کو کیا خاک سمجھ آئے گی۔
سراج الحق صاحب بھی ہمارے شاگرد رشید ہیں، انھوں نے ٹرین مارچ شروع کردیا ہے، اب یار لوگ سوچ رہے ہیں کہ اس سے کرپشن کیسے ختم ہوگی؟ سوال اچھا ہے، مگر جب چال چلنے والے کو معلوم نہیں ہے تو آپ کو کیسے پتہ چلے گا؟؟؟؟
فروری میں کرپشن کے خلاف ملک گیر مہم، پھر ناموس رسالت ﷺ مہم ، پھر ایک مختصر سا دھرنا دیا گیا، آج کل جناب سراج الحق کی قیادت میں کرپشن کے خلاف ایک ٹرین مارچ ہورہا ھے، سیاسی تجزیہ نگار جماعت اسلامی کی سیاست کو سمجھنے قاصر ہیں، وہ اس وقت تک سمجھ نہیں سکیں گے جب تک ہمارے ساتھ شطرنج نہ کھیلیں گے، جس کے کھیلنے سے ہم نے توبہ کرلی ہے
http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?456286-انکی-سیاست-کو-کچھ-نہ-کہو&p=3983543#post3983543