Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
زرداری کی تو ساری تقریر ہی مزاحیہ تھی۔۔ ایک معصومانہ سوال ہمارا بھی۔۔
آپ بلاول کو ہر جلسے میں ساتھ لاتے ہو، لیکن مردان جلسے میں کیوں نہیں لائے۔۔؟ :ڈ
زرداری نے کہا۔۔ ہم نے عوامی خدمت کا وچن دے رکھا ہے۔۔
سندھ میں پیپلزپارٹی کی دن بدن بگڑتی حالت سے بوکھلا کر ۔۔ موصوف کو خواب میں کبھی پنجابی ووٹ دکھائی دیتے ہیں تو کبھی خیبرپختونخوا میں سائیں گورنمنٹ۔۔ وفاق میں پانچ سال حکومت کے دوران اداروں کی تباہی اور کرپشن میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی۔۔ عوام سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے اور حکمران ڈھٹائی کے ساتھ لوٹ مچاتے رہے۔۔ سندھ میں پچھلے نو سال سے اقتدار میں ہو۔۔ اس دوران سندھ کے عوام پر کون سی وہ قیامت ہے جو نہیں ٹوٹ چُکی۔؟ کتنے ہی لوگ حکومتی غفلت اور نا اہلیوں کی بھینٹ چڑھ گئے۔۔ قحط، پیاس، سیلاب، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشتگردی کے عذاب میں بے آسرا عوام ۔۔ اور تم چلے ہو کبھی شاہی قلعہ کبھی باب خیبر فتح کرنے۔۔
زرداری نے کہا۔۔ عمران خان ایک جعلی پٹھان ہے، پشتو بھی نہیں جانتا۔۔
جناب عالی، یہ لائن اسفندر یار ولی کے لیے بچا کر رکھ لیتے تو اچھا تھا۔۔ شاید سہ فریقی کھیر کی وجہ سے عمران خان کو کہہ گئے۔۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے، عمران خان نے کبھی قومیت یا لسانیت پر سیاست نہیں کی۔۔ اس نے ہمیشہ خود کو صرف ایک پاکستانی کہلوایا ہے۔۔ تحریک انصاف کسی خاص قوم، زبان یا صوبے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جماعت ہے۔۔ اس لیے اب کوئی بہتر شوشہ چھوڑو۔۔
زرداری نے کہا۔۔ شہباز شریف کے پیٹ سے دولت نکالوں گا۔۔
شہباز نے گزشتہ انتخابات کے بعد زرداری کو لاہور مدعو کیا۔۔ ایئرپورٹ سے گھر تک زرداری کی گاڑی خُود ڈرائیو کی۔۔ اور بے شمار کھانوں سے خاطر تواضع کی۔۔ عوام دھاندلی کے خلاف نکلے تو پیپلزپارٹی نے حکومت کو حوصلہ دیا۔۔ عوام کرپشن کے خلاف نکلے تو پیپلزپارٹی نے چند بڑکیں ماری اور خفیہ ڈیل کرتے رہے۔۔ اب انتخابات سے قبل پھر وہی پتلی تماشہ اور نورا کشتی شروع۔۔
پرانا پاکستان بہت پیچھے رہ گیا زرداری صاحب !
اب محض کھوکھلے نعروں سے آپ کی دال نہیں گلنے والی۔۔ پیپلزپارٹی لاشوں کی سیاست کرتے کرتے خود ایک لاش بن چُکی ہے۔۔ دراصل تمہاری کرپشن کم نہیں بلکہ نوازشریف کی کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ تم ایماندار معلوم ہونے لگے ہو۔۔ لاہور جلسہ ۲۰۱۱ء سے لیکر دادو جلسہ ۲۰۱۷ء تک عمران خان نے اپنی تقاریر کے ذریعے پاکستانی عوام کو ہر دن شعور دیا ہے۔۔ کرپشن، دھاندلی، نا اہلی اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا سکھایا ہے۔۔ ملکی مسائل کے متعلق آگہی کے اعتبار سے آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔۔ انشاء اللہ، اب پاکستان کی اگلی نسل نے کرپٹ، چور موروثی مافیا جماعتوں سے چھٹکارہ پانا ہے۔۔ کارکردگی اور ملکی مفاد پر شفاف قیادت کا انتخاب کرنا ہے۔۔
(yapping)