Aslee Aur Naklee Mussalman !!

canadian

Chief Minister (5k+ posts)

533020_363311330397786_180901875305400_1057813_1874552376_n.jpg


اصلی اور نقلی مسلمان

تم تین سو سال سے مسلمانوں کی قسمیں گن رہے ہو لیکن آج تک اصلی اور نقلی، سچے اور جھوٹے کا فیصلہ نہیں ہو سکا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ تم دوسروں کو اسلام کی کسوٹی پر نہیں پرکھتے بلکہ تم میں سے ہر ایک اپنے لیے علیحدہ علیحدہ کسوٹیاں بنا رکھی ہیں اور ان کسوٹیوں پر تمہاری اپنی ذات کے سوا کوئی پورا نہیں اترتا۔
میرے عزیزو! ہو سکتا ہے کہ میں ایک کم علم آدمی ہونے کی صورت میں تمہاری طرح نہ سوچ سکوں۔ خیالات کے پر لگا کر تمہارے ساتھ بلند فضاؤں میں پرواز نہ کر سکوں اور دوسروں کا ایمان پرکھنے کے لیے جو کسوٹی تم نے بنائی ہے، میں شاید اس پر پورا نہ اتر سکوں اور میری طرح اور بھی لاکھوں مسلمان شاید اس کسوٹی پر پورے نہ اتر سکیں۔ لیکن اگر تم خوارزم کے کسی میدان میں میرے ہم رکاب ہوتے اور وہاں یہ سوال کرتے کہ میں کس قسم کا مسلمان ہوں تو میں تمہیں جواب دیتا کہ سامنے چند قدم پر مومن کے ایمان کی کسوٹی موجود ہے۔ اگر میں کفار کے تیروں کی بارش میں مسکرا سکوں، ان کی تلواروں کے سائے میں کلمہ پڑھ سکوں، اگر موت کا ہاتھ شہ رگ کے قریب دیکھ کر میرے پاؤں متزلزل نہ ہوں تو سمجھ لینا کہ میں مسلمان ہوں۔ اگر میرا جسم کفار کے گھوڑوں کے پاؤں تلے روندا جا رہا ہو اور میرے سکرات الموت میں بھی میرے منہ سے یہ دعا نکل رہی ہو کہ یا اللہ! اپنے محبوب کی امت کا جھنڈا بلند رکھیو تو سمجھ لینا کہ میں ایک مسلمان ہوں۔
میرے بھائی! برا نہ ماننا، مومن کے ایمان کی کسوٹی وہ نہیں جسے تم ہر روز بغداد کے چوراہوں میں رکھ کر بیٹھ جاتے ہو۔ نہیں، مومن کے ایمان کی کسوٹی میدان جہاد ہے جہاں ہر مسلمان کے خون کا رنگ سرخ ہوتا ہے خواہ وہ سنی ہو، خواہ شیعہ ہو، خواہ حنفی ہو، خواہ مالکی، خواہ آپ جیسا روشن خیال عالم ہو، خواہ میرے جیسا کم علم۔ دار الامن میں اگر تم لوگ ایک ہزار سال اور بھی مناظرے کرتے رہو تو بھی یہ ثابت نہ کر سکو گے کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا لیکن میں نے قوقند میں اپنی اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ ایک فرقے کا مسلمان دوسرے فرقے کے مسلمان کے لیے ڈھال تھا۔ حملے کے وقت ان کا نعرہ ایک تھا، شہادت کے وقت ان کا کلمہ ایک تھا۔ وہ سب ایک ہی قسم کے مسلمان تھے۔ ہاں میدان سے باہر میں نے کئی قسم کے مسلمان دیکھے ہیں۔ ہم میں وہ بھی ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ طاقت ور دشمن سے جہاد جائز نہیں، ہم میں وہ بھی ہیں جو دشمن کا نام سن کر بھاگ جاتے ہیں، ہم میں وہ بھی ہیں جو اپنی ذات کو چنگیز خان کی نظر کرم کا مستحق بنانے کے لیے عالم اسلام کو تاتاریوں کے پاس فروخت کر رہے ہیں اور تمہارے اس شہر میں بھی جہاں ہر عالم کو دوسرے کا ایمان ناپنے کی فکر ہے، اونچے ایوانوں میں رہنے والوں کی ایک ایسی جماعت موجود ہے جو ترکستان پر تاتاریوں کی یلغار کی حمایت کرتی ہے۔
میرے عزیزو اور بزرگوار! شاید مجھے بغداد میں اتنے بڑے مجمع کے سامنے دوبارہ تقریر کرنے کا موقع نہ ملے، میری باتیں کان کھول کر سنیے اور میرا پیغام ہر اس شخص تک پہنچا دیجیے جسے قوم کے مستقبل کا تھوڑا بہت خیال ہے۔ تاتاریوں کا سیلاب معمولی سیلاب نہیں ہے اور اس وقت دولتِ خوارزم اس سیلاب کے سامنے آخری چٹان ہے۔ اگر یہ چٹان نابود ہو گئی تو یہ نہ سمجھو کہ یہ سیلاب وہیں رک جائے گا۔ اس کی شرکش لہریں کسی دن بغداد کے بلند ایوانوں کو بھی متزلزل کر دیں گی۔ اگر ہم نے غفلت کی تو ہم صفحہ ہستی سے مٹا دیے جائیں گے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ اسلام مٹا دیا جائے گا۔ اسلام مٹنے والی چیز نہیں۔ یہ اللہ کا دین ہے، اگر تم اس کی حفاظت نہ کر سکے تو اللہ کسی اور قوم کو اس کی حفاظت کے لیے منتخب کر لے گا۔ یہ ایک ایسا سفینہ ہے جس پر کوئی طوفان غالب نہیں آ سکتا۔ یہ ہمیشہ تیرتا رہے گا۔ اگر تم اس سفینے کو چھوڑ کر دوسری کشتیوں پر سوار ہو گئے تو تم خود ڈوب جاؤ گے۔


 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

ایک کمزور اور ضیف جسم پر ، بہت سی بیماریاں حملہ اور ہوجاتی ہیں ، اب مریض نے یہ سوچنا ہے کہ ، "بیماری" سے لڑنا ہے کہ ، جسم کو طاقتور بنانا ہے ، تاکہ ، کوئی بیماری جسم کے قریب ہی نہ اسکے ، اور ہاں ، کسی بھی بیماری سے نمٹنے کے لیے ، جب میں پیسوں کا ہونا بہت ضروری ہے ، کیوں کہ ، ادویات ، ٹیسٹ ، علاج ، کے لیے ، بہت سے پیسوں کی اشد ضرورت پڑتی ہے ، برا ترس آتا ہے ، ان مریضوں پر جو ، ہسپتال کے باہر ، اپنے میڈیکل بللز اور ادویات کی فہرست اٹھا کر ، بھیک مانگتے نظر آتے ہیں ، بس اپنی مجبوری کی خاطر ، ہر کسی سے مانگنا ، ہر کسی سے ، چاہے ، وہ مسلمان ہے ، عیسائی ، یہودی ، ہندو ، کوئی بھی ہو ، بس چند ٹکے ضرور دے ، کیوں کہ "مریض" مجبور جو ہوتا ہے ،
 

zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام مٹنے والی چیز نہیں۔ یہ اللہ کا دین ہے، اگر اس کی حفاظت نہ کر سکے تو اللہ کسی اور قوم کو اس کی حفاظت کے لیے منتخب کر لے گا۔ یہ ایک ایسا سفینہ ہے جس پر کوئی طوفان غالب نہیں آ سکتا۔ یہ ہمیشہ تیرتا رہے گا۔ اگر تم اس سفینے کو چھوڑ کر دوسری کشتیوں پر سوار ہو گئے تو تم خود ڈوب جاؤ گے۔

A nice article,well written, nonbelivers always make excuses to defame ISLAM.
 

hans

Banned
Did any one read سورة الفيل

If you understand the above, then why are you guys going in Circle? Trying to prove what has always been a Rock solid evidence.