Asif Zardari challenges transfer of fake accounts

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

493630_13896554.jpg


اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف علی زرداری نے جعلی اکاونٹس کیس منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کی۔

مقدمہ بنکنگ کورٹ سے احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر اور بے نظیر شہید کے خاوند ہیں، میرے موکل آصف زرداری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، سیاسی انتقام کے مقدمات میں جیل بھی رہے، آصف زرداری من گھڑت اور جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے نے جعلی بنک اکاونٹس کیس کہ تحقیقات کا آغاز کیا، زرداری کو عبوری چالان میں ملزم نہیں بنایا گیا، سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس معاملہ کی جے آئی ٹی سے تحقیقات کرائیں۔


Source
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)



یہ کیا گھامڑ پٹیشن ہے ؟؟ نہ سر نہ پیر

بس وقت ضائع کرنا ہے جیل سے بچنے کے لئیے