دہشتگردی کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے اور اس کے سدباب کے لیے بھی ایک واضح قومی پالیسی کی ضرورت ہے_ جب ضرب عضب شروع کیا گیا تھا تو ساری قوم متحد تھی اگر ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود بھی دہشتگردی کا مسئلہ کم ہونے کی بجائے ہمارے پارکس تک آ چکا ہے_ صورت حال مذید گھمبیر ہونے کا خدشہ لاحق ہے تو اس پر ایک بار پھر سے آل پارٹیز کانفرنس بلا کر سب کی رائے لی جانی چاہیے_
قوم امن چاہتی ہے چاہے دہشتگدری کا حل جنگ جنگ جنگ سے نکلے یا کچھ اور کرنے سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حصول امن کے لیے اگر کسی ادارے کو درستی کے لیے کوئی یوٹرن لینا پڑتا ہے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا پڑتی ہے حکمت عملی کو بدلنا پڑتا ہے تو اس سے گریز نہیں کرنا چاہیے_ دھماکہ چاہے پنجاب میں ہو کے پی میں ہو سندھ میں ہو یا بلوچستان میں مر پاکستانی رہا ہے اور یہ قوم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکی ہے_ خدارا متحد رہیے اور بیماری کی تکلیف کے ساتھ علاج کے بارے بھی کچھ سوچیے_
اپنی رائے کا اظہار کریں_ شکریہ
:(