جی ہاں کنکشن تو بہت پکا ہے، اور سب سے پہلے اس میں یہ بات آتی ہے کہ کسی قوم کے معمار اسکے اساتذہ اور سیاسی لیڈر ہوتے ہیں۔ باقی اگر واقع کی کوئی براہ راست کڑیاں آپس میں نہیں ملتی تو بھی کم از کم یہ بات صاف ہے کہ اسی طرح کے لوگوں نے عوام کا دماغ خراب کر کے رکھا ہوا ہے۔ کوئی یہ نہیں سمجھاتا کہ قانون کسی کو بھی اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیئے، بلکہ یہ یہاں لوگوں کو اور مشتعل کر رہے ہیں کہ جو بھی اسے مارے گا میں اسے ایک لاکھ ڈالر دونگا۔۔۔۔ ایک منٹ، ایک لاکھ اور وہ بھی ڈالر؟؟؟ یہ اتنے ڈالر کہاں سے آئے ان کے پاس؟
دوسرا کنکشن یہ ہے کہ اسی طرح کے لوگ ہمارے ملک کی بین الاقوامی سطح پر بے عزتی کا موجب بنتے ہیں۔ کل کو اگر امریکہ یہاں یہ کہہ کر حملہ کر دے کہ جناب یہاں تو ساری کی ساری قوم ہی مزہبی انتہا پسند ہے، تو یہ کلپ نہ صرف ان کے لیئے اس بات کی سند ہے، بلکہ بہ وقت ضرورت وہ اسکا استعمال بھی خوب اچھی طرح سے کریں گے۔