Another logical Column by Nazir naji

Desi_Action

Banned
nazir20naji20-20jang1.gif



06_04.gif

 
Last edited by a moderator:

concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
I did not read the column, but the header gives me a laughter .... Logical and naji ...can they ever be together ??? [hilar][hilar][hilar][hilar]
 

ustadjejanab

Chief Minister (5k+ posts)
حیرت ھے یہاں کچھ لوگ ابھی بھی اس کے کالم پڑھتے ہیں . بندہ بہت ھی فارغ ہو تو اس سے اچھا ھے کہ یہ پڑھ لے

images
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
نذیر ناجی آدھی بوتل خالی کر کے کالم لکھتا ہے تو پاکستان کے خلاف ہی ہوگا
 

ustadjejanab

Chief Minister (5k+ posts)
لوجیکل .....ہاہاہا . لو جی کر لو گل
اس کے کالم والی اخبار کے ٹوٹے پر پکوڑے والا پکوڑے رکھ کر دے تو لوگ لینے سے انکار کر دیتے ہیں
 

Desi_Action

Banned
نذیر ناجی آدھی بوتل خالی کر کے کالم لکھتا ہے تو پاکستان کے خلاف ہی ہوگا

غیر ملکوں میں پی سی او چلانے والے اب ملک کے ٹھیکے دار بن گئے اور وہ جنہوں نے ۷۰ سال اس ملک میں گزارے
وہ ملک کے خلاف لکھیں گے۔ واہ اوئے بندیا۔

 

Qureshi1975

Banned
Anyone who writes against some party leaders means he is un logical and someone who write in favour of your leader is logical(clap). I hope all of my brothers understand my point (serious).
 

BuTurabi

Chief Minister (5k+ posts)

مختلف وجوہات کی وجہ سے فدوی خود بھی ناجی کا بڑا نقاد ہے لیکن اگر اِس کالم کی حد تک دیکھا جائے یا تھوڑی دیر کیلیئے اِس کی پیشانی پر اپنے کِسی بھی پسندیدہ کالم نویس کا نام اور مُنہہ متھا جڑ دیا جائے تو ازرہِ مہربانی بتائیں کہ ناجی نے وہ کونسی بات لِکھ دی ہے جِس سے اختلاف ہے (سوائے ایک آدھ جُزوی بات کے) نشاندہی کیجیئے۔
کیونکہ آج پاکستانیوں کی اکثریت یہی کہہ رہی ہے جو اوپر لکھا گیا ہے کہ اگر چاٹنا ہی تھا تو تھوکا کیوں تھا۔ ناجی نے یہی بات ایک طویل کالم میں لِکھ ڈالی ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کو بھی یہی اعتراض ہے اور عمران خان کو بھی کہ آپ نے یہ ڈرامہ کیوں کیا جب اپنی پارلیمنٹ کی پاس کردہ قرارداد کا بھی بھرم نہیں رکھ سکتے تھے وغیرہ وغیرہ
 
Last edited:

Desi_Action

Banned


مختلف وجوہات کی وجہ سے فدوی خود بھی ناجی کا بڑا نقاد ہے لیکن اگر اِس کالم کی حد تک دیکھا جائے یا تھوڑی دیر کیلیئے اِس کی پیشانی پر اپنے کِسی بھی پسندیدہ کالم نویس کا نام اور مُنہہ متھا جڑ دیا جائے تو ازرہِ مہربانی بتائیں کہ ناجی نے وہ کونسی بات لِکھ دی ہے جِس سے اختلاف ہے (سوائے ایک آدھ جُزوی بات کے) نشاندہی کیجیئے۔
کیونکہ آج پاکستانیوں کی اکثریت یہی کہہ رہی ہے جو اوپر لکھا گیا ہے کہ اگر چاٹنا ہی تھا تو تھوکا کیوں تھا۔ ناجی نے یہی بات ایک طویل کالم میں لِکھ ڈالی ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کو بھی یہی اعتراض ہے اور عمران خان کو بھی کہ آپ نے یہ ڈرامہ کیوں کیا جب اپنی پارلیمنٹ کی پاس کردہ قرارداد کا بھی بھرم نہیں رکھ سکتے تھے وغیرہ وغیرہ

Dear Turabi,

Pakistan is by default an isolationist state, and from the day one, there is not a single law based on pluralistic manners. Every law and ideology is based on 'we and them', so this is the end result, what we faced today in shape of shame and regret. And we are bound to face further humiliation, if we will not mend our path, which everyone of us is sure about that no such thing will ever happen. I am waiting for future saga of - Abu Jandal - between Pakistan and India, and mark my words, time has come again for Pakistan to take another shameful U- turn on this mess.
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
او ہو۔ پھر وہی مخالفت برائے مخالفت۔
بھائی نزیر ناجی کو جمہوریت کی اتنی فکر ہے کہ اسکا راگ لاپنے والوں کی بے عزتی اس سے برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے اس لان تان اور بے عزتی میں حصہ ڈالنے کے لیے اسے حکومت کی ہمائت کرنا پڑتی ہے۔

موصوف فرماتے ہیں کہ "میں تو لکھتے لکھتے تھک گیا کہ امریکہ سوپر پاور ہے اور شیر سے پنگا نہیں لیا جاتا۔" اسکی صادگی پہ کیوں نہ قربان جایا جائے۔
اس ملک کو سوپر پاور کہہ رہا ہے جو دس سال سے دنیا کی نہتی ترین قوم کو زیر نہیں کرسکا۔

http://www.youtube.com/watch?feature=player_embedded&v=8YB9BxPWX3s
http://www.youtube.com/watch?feature=player_embedded&v=t6SmRz3y4ps
 

BuTurabi

Chief Minister (5k+ posts)

پاکستان جیسا غریبڑا سا مُلک لے دے کے انڈیا کے ساتھ لڑ لُڑ سکتا ہے وہ بھی چار دِن ۔ ۔ ۔ ۔ بعد کا نقشہ کیا ہوگا وہ جنگی ترانے سُننے والوں کو شائد نظر آئے نہ سمجھ ۔ ہماری ساری ڈنڈ بیٹھکیں، دھوبی پٹڑے، اور داؤ پیچ اِس ہندوستان نامی پہلوان کو ذہن میں رکھ کر تیار کئے گئے ہیں لہٰذا وطن سے سچی محبت کا تقاضا یہی ہے کہ اوکھے تے پانویں سوکھے یہ چار ڈنگ ٹپا لو ورنہ شریکا ڈاھڈا تے جگ ویری ہے۔ ’’چپیڑ مار کے پیری پے جاؤ‘‘ کوئی پالیسی نئہیں ہندی ۔ ۔ ۔ ۔ فدوی کےمحدود سے مطالعے کا نچوڑ اِس کہاوت کی تائید ہے کہ امریکہ واقعی دُنیا کے ہر مُلک کا پڑوسی ہے اور اِس نے آج تک کوئی جنگ جیتی ہو یا نہ لیکن دُشمن کو لیرو لیر واہ واہ کیا ہے اورخود بھی پھینٹی کھائی لیکن اِس سے ہمیں کیا فیدہ۔

یہ ابھی کل کی بات ہے عراق سچ مُچ وہ مُلک تھا جہاں ہمارے جیسے نمانڑے مُلکوں سے لوگ روزگار کیلئے جاتے تھے لیکن چشمِ فلک نے دیکھا کہ بابل اور نینوا ایسی ہزاروں برس پُرانی تہذیبوں کی ماں عراق کی عزت صرف دو سو سال پہلے آباد ہونے والے ایک مُلک (امریکہ) نے دِن دیہاڑے ساڑھے تین گھنٹوں میں تار تار کر دی (پہلی جنگِ خلیج میں)۔ عراق کی پُشت پر تب بھی عالمِ اسلام کی عوام کھڑی تھی اور جوش آسمان کو چیرتا ہوا نامعلوم کہاں جا رُکتا تھا ۔ ۔ ۔ نتیجہ؟ سر میں خاک تن لہولہان، عزت پامال !!۔

آج بھی میرا اور آپکا وطن، یہ ٹوٹا پھوٹا سا مُلک اٹھارہ کروڑ غریب اِنسانوں کا مسکن ہے۔ اِن کی غُربت، عسرت پر ترس کھاؤ۔ پہلے سے تڑپتی زندگی کو سسکتے جیون کی کتھا اور درد کہانی مت بننے دو۔ جزبات کے گھوڑے پر بیٹھ کر بگٹٹ دوڑنے کی بجائے کوئی معقول سا فیصلہ کر کے اپنے اسلاف کی میراث ’’حکمت‘‘ کے حقیقی وارث ہونے کا ثبوت دو ورنہ جذبات کا بگٹٹ دوڑتا یہ گھوڑا فرلانگ بھر دوڑنے کے بعد ٹھوکر کھا کر خود بھی قلابازیاں کھاتا مُنہہ کے بل گِرے گا اور اپنی پشت پر سوار کو بھی مٹیو مٹی کرے گا۔ گھوڑا تو ہنہناتا ہوا جنگلوں کا رُخ کر جائے گا کہ وہ ہمیشہ ایسا ہی کرتا ہے لیکن گھڑ سوار ٹوُٹی باگ کا ٹُکڑا اور پاؤں میں پھنسی رکاب لیئے خاک پہ بیٹھا چکرائی نظروں سے چاروں طرف دیکھتا ہوگا لیکن اڑتی، سر میں پڑتی دھول میں کُچھ سُجھائی نہ دے گا۔
تاریخ کا سبق یہی ہے ’’کمزور کا غصہ خجالت پر ختم ہوتا ہے‘‘۔
 
Last edited:

Back
Top