مان لیا کہ سب سے بڑا مسئلہ فوج کا سیاست میں دخل ہے۔
اسکا مطلب کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کی قابلیت کا پیمانہ یہ ہونا چاہیے کہ فوج کو کس نے سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی۔
مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ علی بھائی نے قابلیت کا پیمانہ رکھا ہوا ہے منی لانڈرنگ' موروثی سیاست' نام نہاد تجربہ کاری جسکا بھانڈا بیچ چوراہے پر توڑا ہے شوباز نے۔
شوباز اسلیے کہا کہ اس نے خود دعوہ کیا تھا کہ اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔
غرض یہ کہ گھما پھرا کر چالیس سالوں کا سیاس گند عمران خان کے پلے ڈال دیا جاتا ہے جسے مبینہ طور پر فوج لے کر آئی۔ 2018 کے الیکشن میں آرٹی ایس بیٹھنے سے پہلے اور بعد کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ عمران خان کی سیٹوں کو کم کیا گیا ورنہ عمران خان کو مانگے تانگے کی سیٹوں پر بلیک میلنگ نہ برداشت کرنی پڑتی۔
چلین یہ بھی مان لیا کہ عمران خان صرف اسلام کا نام استعمال کررہا تھا یا ہے مگر جب تک مولانا فضل ارحمن کی طرح اسکا بھید نہیں کھل جاتا اس وقت تک اس اپنے بغض کو کیوں سامنے لاتے ہیں۔
زیادہ سے زیادہ یہی ہوتا نہ کہ عمران خان ناکام ہوجاتا' تو ہم کسی اور کو لیڈر بناتے نہ کے واپس انہی سیاسی خاندانوں کے رحم و کرم پر چلے جاتے جنکی اولایں آج گندی فلمیں چلانے کی باتیں کرتی ہیں۔
علی بھائی کی ساری دلیلوں پر میں تفصیلی سیریز کی صورت میں جواب ریکارڈ کروا چکا ہوں۔ اگر علی بھائی کا کوئی قریبی ساتھی ان تک یہ ساری بحث پہنچا دے تو شاید انکی آنکھوں سے بھی پٹی اتر جائے۔
ان تین اقساط میں میں نے علی بھائی کے سارے نظریات کا احاطہ کرکے دلیل سے ثابت کیا ہے کہ علی بھائی ڈنڈی مار گئے ہیں۔
siasat.pk
siasat.pk
siasat.pk
اب میں کوئی پھکی مارکہ ہوں نہیں اور نہ ہی اینٹی وینم بنانا یہ دینا میری شان ہے۔ میں ایک عام آدمی ہوں جو سوال اٹھا رہا ہوں۔ علی بھائی کا کوئی بھی شاگرد آکر میرے سے بحث کرلے معیشت پر اور یہ چیلنج میں کئی بار انکی ویڈیوز کے کامنٹس میں کرچکا ہوں۔ یہی میرے عام آدمی ہونے کی دلیل ہے کہ میں براہراس علی بھائی کو چیلنج نہیں کررہا۔ اور اگر علی بھائی خود بھی مجھ سے مناظرہ کرنا چاہیں تو انکے شایان شان آدمی لے کر حاضر ہوسکتا ہوں تاکہ انکی عزت پر حرف نہ آئے۔ مگر مقصد ہونا چاہیے حق کا پرچار۔ اور اس مقصد میں میں شرعات ہی یہاں سے کررہا ہوں کہ عمران خان کو نکال باہر کیا جائے تاکہ علی بھائی کو ایسا نہ لگے کہ کوئی عمران خان کا سپورٹر ان سے بحث کررہا ہے۔ متبادل پر بحث کرتے ہیں۔ اس میں ہوسکتا ہے کہ علی بھائی کا ہی نام آجائے تو انکو زبردستی رہنمائی کرنا پڑے گی۔ اور یہی حکم ہے کہ حکمرانی اسکو دو جو اس سے دور بھاگے۔ اب اس سے زیادہ اور کیا عزت دی جائے علی بھائی کو۔ اسکے باوجود اگر علی بھائی پروں پر پانی نہ پڑنے دیں تو پھر لگے رہے۔