انسانیت کی بلاامتیاز خدمت ہی الخدمت کا شعار ہےسیدمنورحسن
الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے تحت الخدمت ہسپتال ناظم آباد میں بلڈ بینک کے افتتاح اور الخدمت ویمن ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے محمد حسین محنتی نسیم صدیقی ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقیڈاکٹر کلیمڈاکٹرکاشف انصاری ودیگرکاخطاب
کراچی:23جون ( )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ ا نسانیت کی خدمت ہی اصل معراج ہے ہم بے سہاروں کو سہارا فراہم کررہے ہیں یہ ہم پر فرض ہے یہ کام کسی پر احسان نہیں ہماری تمام تر سرگرمیوں کامقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا ہے الخدمت کے حوالے سے پورے ملک میں جوکام ہورہا ہے وہ بابرکت کام ہےجوآخرت کی جوابدہی کا احساس رکھتے ہیں وہی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں تعلیم اورصحت کے ساتھ ساتھ رفاہی اور فلاحی سرگرمیاں بھی پرائیویٹ سیکٹر کے تحت ہورہی ہیں حکومت وفوج صرف ڈیکوریشن پیس پر بن کررہ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی رفاہی تنظیم الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے تحت الخدمت ہسپتال ناظم آباد میں بلڈ بینک کے افتتاح اور الخدمت ویمن ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی سیکریٹری نسیم صدیقی الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری انجینئر عبدالعزیز الخدمت ہسپتال ناظم آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کلیم معروف پیتھالوجسٹ و ڈائریکٹر الخدمت بلڈ بینک ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹرکاشف حسین انصاری روش کے کنٹری منیجر شبیر آلائی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو ضلع وسطی کے امیر فاروق نعمت اللہ عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری جوائنٹ سیکریٹری عبید ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے۔ بعدازاں سیدمنورحسن نے الخدمت ویمن ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تختی کی نقاب کشائی کی اور بلڈ بینک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرعمیر ثناء فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر کاشف انصاری اور متعدد خواتین نے سید منورحسن کو الخدمت ہسپتال کیلئے 42 لاکھ روپے سے زائد عطیات بھی دئیے۔
سید منورحسن نے کہاکہ الخدمت کے حوالے سے جو کام پورے ملک میں ہورہا ہے وہ بابرکت کام ہے الخدمت کے تحت قائم کئے جانے والے بلڈ بینک سے عوام استفادہ کرسکتے ہیں۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ الخدمت کانام اپنی خدمت کی وجہ سے معروف ہے اس کا دائرہ کار دکھی اورمصیبت زدہ انسانوں کے گرد گھومتا ہے ملک اور قوم پر جب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی الخدمت نے اس میں اپنابھرپورکردار اداکیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تمام تر رفاہی اور فلاحی سرگرمیاں مخیرحضرات کے تعاون کی مرہون منت ہیں۔