Air India offers tickets for Rs. 100

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
10632733_10152459780475528_7671670984570437807_n.jpg


بھارت کی فضائی ایئرلائن کمپنی نے ایئر انڈیا ڈے کے موقع پر زبردست رعایتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے بھارت بھر کے لیے اپنے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے رکھ کر سب کو حیران کردیا ہے۔


ائیر انڈیا کے حکام کا کہنا ہے کہ 27 اگست سے 31 اگست تک ان ٹکٹوں کی فروخت کی جائے گی اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ان ٹکٹوں کی فروخت صرف ایئر انڈیا کی ویب سائٹ سے ہی ہوسکتی ہےاور اس ٹکٹ کو خریدنے والے 27 اگست سے 30 ستمبر کےدرمیان ہی سفر کر سکیں گے اس کے بعد یہ ٹکٹ قابل استعمال نہیں رہیں گے ، حکام کے مطابق ایئرانڈیا ڈے کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کرکے کمپنی کے بہترین ملازمین کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔


واضح رہے کہ 27 اگست 2007 میں ایئر انڈیا اور انڈین ایئر لائن کا انضمام ہوگیا تھا اور پہلی بار اس روز کو ایئر انڈیا ڈے کے طور پر منایا جارہا ہے۔

http://www.express.pk/story/283075/

 

Akmal Zaidi

Senator (1k+ posts)
....wow............zbr10..........yehan pakistan may ho tu...log kharay ho kar bhi safar karlaingay..par pakar kar ...dum pakar kar....wheel pakar kar...ya jo bhi hath may aaya.:lol:
 

Fakhre Alam

Minister (2k+ posts)
واضح رہے کہ 27 اگست 2007 میں ایئر انڈیا اور انڈین ایئر لائن کاانضمامہوگیا تھا

:lol:
 

Back
Top