اگر سب کچھ جنرل راحیل کرتے ہیں تو ہم پر تنقید کیوں؟ مشاہد اللہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ تمام کام جنرل راحیل شریف کر رہے ہیں تو پھر ہم پر تنقید کیسی۔ اگر وہ اچھے کام کر رہے ہیں تو برے کام بھی وہی کر رہے ہونگے۔ وہ گذشتہ روز چینل ۵ کے پروگرام ”کیپٹل واچ“ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی حکومت کے انڈر حکومتی فیصلہ کے نتیجہ میں تمام کام ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز مودی ملاقات میں تمام امور زیربحث آئے ہیں۔ رحمان ملک کے بیان کا حوالہ دینا کہاں کی عقلمندی ہے کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ اگر مودی مصافحہ کیلئے نہیں بڑھے تو اس سے ان کے غیرمہذب، غیرشائستہ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ نواز شریف مخلص شخصیت کا نام ہے۔ سابقہ دونوں حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کو سردخانے میں ڈال دیا تھا۔ نواز شریف نے اس مسئلہ کو زندہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی لیکن یہ نہیں کہہ سکتا کہ کیا بات ہوئی میں ملاقات میں نہیں تھا۔ ہر وزیر کو ہر بات کا علم نہیں ہوتا۔
ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ بارے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پر زیادہ غور وفکر کی ضرورت ہے۔ عالمی اداروں کے اعداد وشمار کے مطابق کل رقبہ کا 12 فیصد جنگلات ہونا چاہیے۔ ہمارے ملک میں یہ تناسب صرف 4.8 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ جنگلات سیلاب کو روکنے بارش کو جذب کرتے ہیں۔ کراچی میں پارک ختم ہونے سے گرمی کی شدت بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات ہماری وزارت کے انڈر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس میں ایسے انجن نصب ہیں جو ماحول فری ہیں وہ زیادہ گیس خارج نہیں کرتے۔
http://www.khabraingroup.com/detail.aspx?id=24569