Aap Janab Sarkar Party - آپ جناب سرکار پارٹی

SZeeshanMB

Politcal Worker (100+ posts)
نوابزادہ ڈاکٹر امبر شہزادہ، بقول مُوصوف، شہنشاہِ سیاست، چیئرمین، آپ جناب سرکار پارٹی۔۔۔۔۔ ایک بار پھر انتخابی دنگل میں حصہ لے چُکے ہیں۔ گذشتہ 25سالوں سے آپ کی ہمدردیوں کے مُنتظر ہیں اور اپنے ذاتی خیالات کے مُطابق آپ کے درست فیصلے کے مُنتظر ہیں۔ پچھلے کئی سالوں سے قبلہ نواب صاحب آپ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تڑپ رہے ہیں مگر آپ ہیں کہ اُن کے جذبات کو سمجھ ہی نہیں پا ریے۔ نواب صاحب کے اشتہار سے تو ظاہر ہوتا ہے کے اس بار الیکشن میں ناکامی کے بعد اگلی مرتبہ ان کا اشتہار "ترلوں اور واسطوں" پر مبنی ہو گا۔۔


نواب صاحب ہمارے معاشرے کے ایک ایسے کریکٹر ہیں جو بد کردار سیاست دانوں پر اپنی اچھوتے انداز سے کمال تنقید کرتے ہیں۔ لوگ اُنہیں گدھے پر بیٹھا مسخرہ کہتے رہے، میں تو اُن کے حوصلے کی داد دیتا ہوں کہ وہ 25سال سے خود کو بے ضمیر کہہ کر معاشرے کے ضمیر کو جنجھوڑ رہے ہیں۔


موصوف کی نہایت شدت سے خُواہش ہے کہ ایک بار ہی سہی، صرف ایک بار، بیلٹ بوکس کُھلے اور ان کے ووٹوں کی تعداد ایک کے حرف سے تجاوز کر جائے تاکہ ان کی25سالہ کاوشوں کو کوئی تو ثمر مل جائے۔۔۔۔


44859_10200599236676993_1980018888_n.jpg
 
Last edited by a moderator: