Aaj kal Imran Khan ke zehan per Sindh chaya huwa hai:--Asad Umer

I hope for better Sindh now since Imran Khan is showing interest but it's difficult due to the level of illiteracy People's Party has pertained in Sindh in the last few decades.
 

Farooq Ahmad

Minister (2k+ posts)

"نیازی صاحب! میٹرو منصوبے میں معاونت چاہیئے ہو تو میں حاضر ہوں" - شہباز شریف کی عمران خان کو آفر۔
خادم اعلی صاحب! عمران خان کی طرف سے میں یعنی باباکوڈا آپ کی آفر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور جواب میں بس اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ:
خادم اعلی صاحب،

اگر پشاور میٹرو اور ماس ٹرانزٹ منصوبے میں:
ایل ڈی اے کے زریعے سیکشن فور لگا کر دو ہزار کنال پرائیویٹ زمین کو کوڑیوں کے دام خریدنا ہوا تو آپ سے مدد مانگ لیں گے۔
پھر اس زمین کو حمزہ شہباز اور سعد رفیق کے ایجنٹوں کو کوڑیوں کے دام پر لمبی مدت کیلئے لیز پر دینا ہوا تو آپ سے مدد مانگ لیں گے۔
پھر جب اس زمین کو راتوں رات کمرشل ڈیکلئیر کرکے ہزاروں روپوں میں لئے گئے ٹھیکوں کو آگے کروڑوں میں 'سب لیز' کروا کر حمزے کی جیبیں بھرنا ہوئیں، تو آپ کو بتا دیں گے۔
اگر پشاور میٹرو میں بھی اورنج ٹرین کی طرح ہر جنکشن کی نامکمل کھدائی میں اربوں جھونکنے کے بعد ایک مرتبہ پھر اربوں کا ٹھیکہ دے کر دو فٹ مزید کھدائی کروانی ہوئی، تو ہم آپ کو بتا دیں گے۔
اگر پشاور میٹرو میں اورنج ٹرین کی طرح سارے صوبے کے پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں کا بجٹ جھونکنا ہوا، تو آپ سے مدد مانگ لیں گے۔
اگر پشاور میٹرو پراجیکٹ نے بھی اورنج ٹرین کی طرح آثار قدیمہ اور ژقافتی مراکز کو تہہ و بالا کرنا ہوا تو ہم آپ سے مشورہ کر لیں گے۔
اگر پشاور میٹرو کے ارد گرد بھی لاہور میٹرو کی طرح اپنی فیکٹریوں کا لوہا مہنگے داموں لگانا ہوا، تو ہم آپ ہی سے مشاورت کریں گے۔
اگر پشاور میٹرو کیلئے منگوائی جانے والی ہر ایک بس پر بھی لاہور میٹرو کی طرح ترکی میں موجود اپنے فرنٹ مین کو لاکھوں ڈالر کا کمیشن دینا ہوا تو ہم آپ ہی کے پاس آئیں گے۔
اور یہ سب کچھ کرنے کے بعد آڈٹ کے ڈر سے لاہور میٹرو کی طرح اگر پشاور میٹرو کا ریکارڈ بھی جلانا پڑا تو ہمارا مددگار آپ کے سوا اور کون ہوگا؟
خادم اعلی، آپ کی آفر کا بہت بہت شکریہ۔ لیکن وہ کیا ہے کہ نیازی صاحب میں بہت سی برائیاں ہوں گی، لیکن وہ نہ تو حرام کھاتے ہیں اور نہ ہی عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے اپنے اکاؤنٹ بھرتے ہیں۔
اس لئے آپ اپنا مشورہ اپنے پاس رکھیں۔ نیازی نے بغیر حکومت میں آئے شوکت خانم اور نمل جیسے دنیا کے بہترین ادارے کھڑے کردیئے، پشاور میٹرو میں بھی وہ اللہ کی مہربانی سے سرخرو ہوگا!!! باباکوڈا
 

Back
Top