It can't be sethi's wife, as he said that the journalist himself has been maligning Pak army for 3 , 4 years which surely can't be sethi. Infact he has always been considered pro Army over the years.
Only one journalist has been criticising Army for long time is Hamid Mir so It can be his wife , may be yes may be not.
Army kay haq mein bolnay walay ko ISI agent keh deaye janay per Junaid Saleem ko aitraz hy per ager koi Army ke corruption ky khilaaf bolay tu usko Junaid Saleem forun RAW ka agent label ker raha hay.
Yaani jo ho jai Army ky khilaaf kisi soorat baat nahi kerni chaheaye.
نئی دہلی: بھارتی فوج کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے خفیہ فنڈ سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کئے۔
بھارتی فوج کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے اپنے دور میں مقبوضہ کشمیر کی حکومت کو گرانے کی بھی کوشش کی،
جنرل وی کے سنگھ نے ٹیکنیکل سروس ڈویژن ٹی ایس ڈی کے نام سے فوج میں ایک خفیہ ادارہ قائم کیا اور اس ادارے کو کروڑوں روپے کے خفیہ فنڈز جاری کئے، رپورٹ کا مزید بتایا گیا ہے کہ جنرل وی کے سنگھ نے موجودہ آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کی ترقی رکونے کے لئے بھی ٹی ایس ڈی کو استعمال کیا اور اپنی مدت ملازمت بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے دوران وزارت دفاع اور دیگر حکومتی اراکین کی فون کالز بھی ٹیپ کئیں، ٹی ایس ڈی نے وزارت دفاع کو آگاہ کئے بغیر بھارت کے باہر بھی خفیہ آپریشنز کئے ہیں۔
رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کے اس معاملے کی بھارت کے تحقیقاتی ادارے سی بی آئی سے آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں، جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کے بارے میں وزیر اعظم اور وزارت دفاع کی جانب سے رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
دوسری جانب جنرل وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کو اپوزیشن جماعت بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کی سیاسی تقریب میں شرکت کرنے کے جرم میں کانگریس حکومت مجھ سے انتقام لینا چاہتی ہے