آزاد امیدوار
Minister (2k+ posts)
امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملوں کا منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا تھا۔امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے جو آج کل بھارت کے دورہ پر ہیں نے ڈرون حملے میں القائدہ کے رہنماء یحییٰ اللبی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ امریکہ اپنے دفاع کےلئے پاکستان میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے گا۔ امریکی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ امریکہ پر ہونے والے نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی۔ لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ امریکہ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت پاکستان میں ہے۔ امریکہ اپنے دفاع کےلئے ہر اقدام اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سلامتی اور دفاع کےلئے پاکستان میں موجود القائدہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہینگے۔